Maktaba Wahhabi

34 - 280
((اللَّهمَّ إنِّي أسألُكَ العفوَ والعافيةَ، في الدُّنيا والآخرةِ، اللَّهمَّ إنِّي أسألُكَ العفوَ والعافيةَ، في دِيني ودُنيايَ، وأهلي ومالي، اللَّهمَّ استُرْ عَوراتي، وآمِنْ رَوعاتِي، اللَّهمَّ احفَظْني من بينِ يديَّ، ومن خلفي، وعن يميني، وعن شمالي، ومن فَوقِي، وأعوذُ بعظمتِكَ أن أُغْتالَ مِن تحتي)) قَالَ وَكِيعٌ: يَعْنِي: الْخَسْفَ. )) [1] ’’یا اللہ! بے شک میں سوال کرتا ہوں تجھ سے معافی اور عافیت کا دنیا اور آخرت میں ، اے اللہ !بے شک میں سوال کرتا ہوں تجھ سے معافی کا اور عافیت کا اپنے دین اور دنیا میں اور اپنے اہل و عیال اورمال میں ، اے اللہ! پردہ ڈال دے میرے عیبوں پراور امن دے مجھے گھبراہٹوں میں ، اے اللہ ! تو میری حفاظت فرما میرے سامنے سے میرے پیچھے سے، میری دائیں طرف سے اور میری بائیں طرف سے اور میرے اوپر سے اور میں پناہ مانگتا ہوں تیری عظمت کے ساتھ اس بات سے کہ ناگہاں ہلاک کیاجاؤں میں اپنے نیچے سے۔‘‘امام وکیع فرماتے ہیں : ’’ اپنے نیچے سے ‘‘ اس سے مراد زمین میں دھنس جانا ہے۔‘‘ مشکل الفاظ کے معانی: العفوَ والعافيةَ:… عفو سے مراد گناہوں کی معافی ہے۔ اور عافیت سے مراد بیماریوں اور آزمائشوں سے سلامتی ہے۔ اور یہ بھی کہا گیاہے کہ اس سے مراد : آزمائش میں نہ ڈالا جانا ہے۔ (اور اگر آزمائش آ جائے تو پھر اس پر) صبر کرنا، اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی رہنا۔ عَوراتي:… عیوب (برائیاں ؛ ہر وہ چیز جس کے ظاہر ہونے سے انسان کو حیا آتی ہو) رَوعاتِي:… خوف اور بے چینی۔
Flag Counter