Maktaba Wahhabi

188 - 280
عَصَبِي: …میرے اعصاب ؛ پٹھے۔ رَفَعَ رَاْسَہُ : …مراد ہے جب رکوع سے سر اٹھاتے۔(مراد سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَکہنے کے بعد ) شرح:…اس حدیث میں بیان ہوا ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تو فرماتے: ((اللَّهُمَّ لكَ رَكَعْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ ))…’’اے اللہ ! میں تیرے لیے رکوع کرتا ہوں ، اور تجھ پر ایمان لاتا ہوں ۔‘‘یعنی تیرے سامنے پست(ذلیل) ہوا،اور اپنے چہرہ کوخالص تیرے لیے کرلیا۔ وخَشَعَ :… اور تواضع اختیار کی ؛ متوجہ ہوا۔ (عربی زبان میں )’’خشعت الأرض‘‘ اس وقت کہا جاتاہے جب زمین میں سکون اطمینان پیدا ہو۔ لكَ سَمْعِي، وَبَصَرِي:… ’’تیرے لیے ہے میری سماعت اور میری بصارت۔ان دونوں حواس کو بقیہ اعضا میں سے اس لیے خاص طور پر ذکر کیا کہ اکثر آفات ان دو کی وجہ سے آتی ہے۔جب یہ دو حواس تواضع اختیار کرلیں تو وسواس کم ہوجاتے ہیں ۔ وَمُخِّي:… اور میرا دماغ۔ مخ اصل میں اس مادے کو کہا جاتا ہے جو ہڈی میں ہوتاہے۔ اور ہر چیز کے نچوڑ اور خلاصے کو بھی ’’مخ ‘‘ کہا جاتا ہے۔ سَجدَ وجهي: …میرے چہرہ نے سجدہ کیا ؛ فرمانبرداری، اور جھک گیا۔ وصوَّرهُ:… اور اس کی تصویر بنائی۔ ابو داؤد کی روایت میں یہ الفاظ زیادہ ہیں : ((فَأَحْسَنَ صُوَرَہ)) ’’ پس اس کی بہترین شکل و صورت بنائی۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿فَأَحْسَنَ صُوَرَکُمْ﴾ (غافر:۶۴) ’’ پس اس نے تمہاری بہترین شکل و صورت بنائی۔‘‘ أحسَنُ الخالقينَ: …’’بہترین پیدا کرنے والا۔ تصویر بنانے والا اورتقدیر
Flag Counter