Maktaba Wahhabi

132 - 194
(8)… سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات کی تلاوت کرے۔ صحیحین میں ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے رات کو سورۃ البقرۃ کی دو آیات کی تلاوت کی وہ اس کے لیے کافی ہوں گی۔‘‘[1] (9)… سورہ الکہف کی دس آیات کو پڑھے ۔ ابو دردا ء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جو سورۃ کہف کی دس آیات یاد کر لے دجال کے فتنہ سے محفوظ ہو جائے گا۔‘‘[2] (10)… سورہ کافرون ﴿قُلْ یٰا أَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ﴾ کی تلاوت کرے۔ ﴿قُلْ یٰا أَیُّہَا الْکٰفِرُوْن﴾ کو ختم کرکے سو یا کرو اس میں کافروں سے بیزاری کا اعلان ہے ۔[3] (11)… سورہ اخلاص کی تلاوت کرے کیونکہ یہ ثلث قرآن ( قرآن کی ایک تہائی ) ہے ۔ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ایک شخص نے دوسرے شخص کو ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ پڑھتے سناجو اس کو بار بار دہرا رہا تھا تو انہوں نے صبح سویرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات عرض کی گویا کہ انہوں نے سمجھا اس نے بہت کم تلاوت کی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کی قسم !یہ تو قرآن کا ایک تہائی ہے۔‘‘[4] ایک روایت میں یوں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ کیا تم میں سے کوئی ایک ثلثِ قرآن پڑھنے سے عاجز ہے ؟ تو صحابہ کرام پر یہ بات بھاری گزری۔ انہوں نے کہا: ہم میں سے اس کی کون طاقت رکھتا ہے؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ ثلث قرآن ہے ۔ [5] (12)… اس کی بہترین صورت یہ ہے کہ چاروں قواقل ﴿قُلْ یٰا أَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ،
Flag Counter