Maktaba Wahhabi

145 - 194
اس طرح یہ بھی آداب میں سے ہے کہ جب ﴿یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا صَلُّوا علیہ وسلم مُوا تَسْلِیْماً﴾ (الاحزاب: 6) کی تلاوت کرے یا سماعت کرے تونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پہ درود سلام پڑھے۔ اس طر ح کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ جب ﴿وَقَالَتِ الْیَہُودُ عُزَیْْرٌ ابْنُ اللّٰہِ وَقَالَتِ النَّصَارَی الْمَسِیْحُ ابْنُ اللّٰہ﴾ (التوبۃ: 3) ‘‘یا ﴿ وَقَالَتِ الْیَہُودُ یَدُ اللّٰہِ مَغْلُولَۃ﴾ (المائدۃ: 64) یا ﴿وَقَالُوْا اتَّخَذَ الرّحْمَانُ وَلَدًا﴾ (مریم: 88) یا ﴿……وَلَدَاللّٰہُ﴾ (الصافات: 152) او ر اس جیسی آیات کی تلاوت کرے ۔ تو اپنی آواز کو پست کرلے اس کو امام نووی نے ذکر کیا ہے۔ اوریہ حسن ادب سے ہے کیو نکہ اس میں اللہ تعالیٰ کی تعظیم ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿لَا یُحِبُّ اللّٰہُ الْجَھْرَ بِالسُّوْئِ﴾ (النساء: 148) اللہ تعالیٰ بری بات کو بلند کرنا پسند نہیں کرتے ، جبکہ اس طرح کے اقوال جو کفارنے کہے بہت ہی برُ ے ہیں۔
Flag Counter