Maktaba Wahhabi

22 - 194
رسم کے احتمال سے ناظم کی مرادیہ ہے کہ وہ خط عثمانی کے موافق ہو چاہے بطور احتمال ہی ہو، صحت ِاسناد سے ناظم کی مراد تواترہے لیکن نظم میں صحت کا حکم ذکر کیا ہے اگر ہم یہ کہیں ان کا ارادہ صحت سند کا ہے درجہ تواتر کا نہیں تویہ بات مردود ہے اور عنقریب اس کا بیان آرہا ہے۔ باقی رہی بات نحوی وجہ کی مطابقت کی تو حقیقتاً یہ شرط نہیں بلکہ تحصیل حاصل ہے۔ پس جو قرأت سندِ تواتر سے خط عثمانی کے موافق ثابت ہو جائے اس کو نحویوں پہ پیش نہیں کیا جائے گا بلکہ اس سے نحوی استفادہ کریں گے چاہے وہ اس کو نہ ہی جانتے ہوں ۔
Flag Counter