Maktaba Wahhabi

47 - 194
قراءت والوں سے پڑھنے کی کوئی ممانعت نہیں۔ زید بن ثابت صحابہ میں سے بہت بڑے قاری اور قرآن کے بہت بڑے عالم ہیں اور آخری دور کو ان سے زیادہ جاننے والے ہیں ۔علاوہ ازیں وہ کتابت قرآن کے بھی ماہر ہیں کیونکہ وہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وحی لکھا کرتے تھے۔ ایک لمبا عرصہ لوگ ان سے پڑھتے رہے اور ان سے کئی نسلوں نے نفع حاصل کیا 42ھ میں فوت ہوئے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ 43 یا 45 ہجری میں فوت ہوئے۔ ابو موسی اشعری عبداللہ بن قیس یمن کے بنی اشعر قبیلہ سے تھے ، فتح خیبر کے بعد مدینہ تشریف لائے 60 سال کے کم وبیش 42ھ میں کوفہ میں وفات پائی اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مکہ میں فوت ہوئے۔ ابوالدرداء:… ان کا نام عویمربن عامر ہے۔ ان کے اور ان کے باپ کے نام میں اختلاف ہے خزرجی و انصاری ہیں۔ عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت میں فوت ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی وفات خلافت عثمانیہ کے اختتام سے دو سال پہلے ہوئی ۔
Flag Counter