Maktaba Wahhabi

131 - 194
(4)… ہر دن ایک پارہ کی تلاوت ہو تو اس طرح ایک ماہ میں قرآن ختم ہو گا۔ (5)… ہر روز ایک ہزار آیات کی تلاوت ہو ، اس کی طاقت نہ ہو تو ایک سو آیات اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو کم از کم دس آیات۔ کیونکہ ابو داؤد نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے دس آیات کے ساتھ قیام کیا تو وہ رجوع کرنے والوں میں شمار ہوگا اور جس نے ایک ہزار آیات کے ساتھ قیام کیا اس کا نام ڈھیروں ( برکات) جمع کرنے والوں میں لکھ دیا جائے گا۔‘‘ [1] (6)… سورہ یٰسین اور حم الدخان کی ہر رات تلاوت کی جائے۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے رات کو سورہ یٰسین پڑھی وہ اس کے لیے بخشش کا ذریعہ بنے گی اور جس نے حم الدخان کی تلاوت کی وہ اس کے لیے ذریعہ مغفرت بنے گی۔‘‘ [2] (7)… سورۃ ملک کی تلاوت کرے ﴿ تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ﴾ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ قرآن مجید کی ایک سورت کی تیس آیات ہیں وہ پڑھنے والے کے حق میں سفارش کرے گی حتیٰ کہ اسے بخش دیا جائے گا۔‘‘[3] ﴿تَبَارَکَ الَّذِی﴾اور ایک روایت میں ہے:قرآن مجید کی ایک سورت پڑھنے والے کے لیے (روز قیامت) جھگڑا کرے گی یہاں تک کہ اسے جنت میں پہنچا دے ﴿تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ﴾[4]
Flag Counter