گے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ا ﷲ تبارک وتعالیٰ قیامت تک ابلیس کے ان ناپاک عزا ئم کوکامیاب نہیں ہونے دیگا اوراپنے دین کی حفاظت اہل علم واہل حق کے ذریعہ برابر کرتارہے گا۔ بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کی عمر نوسال کے تعین پرنہ صرف اجماع امت ہے بلکہ اس ضمن میں وارد تمام احادیث صحت کے اعلیٰ درجہ پراورمتواترہیں،مجھے ایک فاضل دوست مولانا نسیم صاحب نے یہ رسالہ’’آؤ ناموس رسالت کی حفاظت کریں‘‘ لاکر دیااورحکم دیاکہ میں بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کی حدیث کی وضاحت کروں چناچہ اپنے مہربان اور فاضل دوست کی فرمائش پر لبیک کہتے ہوئے اورموجودہ دورکے فتنہ انکار حدیث کو لگام دینے کی اہمیت کومحسوس کرتے ہوئے اس مسئلہ پرقلم اٹھایاہے ، اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ مجھکواس مسئلہ کے ضمن میں حق اورصحیح بات لکھنے اور قارئین کرام کو حق سمجھنے اورقبول کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین ﴿وصلی اللّٰہ تعالیٰ علی نبینا محمد﴾ عطا اللہ ڈیروی |