Maktaba Wahhabi

48 - 60
محنت کر رہے ہیں ۔ واللہ الموافق۔ [1] (8)… صحیح تربیت فکری امن کے قیام میں صحیح تربیت کا کردار کئی لحاظ سے ظاہر ہوتا ہے۔ جن میں اہم ترین یہ ہے: (ا) خاندان کا کردار: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا ﴾ (الفرقان: 74) ’’اور وہ جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہمیں ہماری بیویوں اور اولادوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا امام بنا۔‘‘ اور فرمایا: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا﴾ (التحریم: 6) ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ۔‘‘ اسلامی خاندان عظیم ترین ایمانی مدرسہ اور مضبوط قلعہ ہے جس میں اولاد (بیٹے ہوں یا بیٹیاں ) کی تربیت فکری انحراف اور الحاد سے بچتے ہوئے استقامت اور سیدھی راہ پر ہوتی ہے اور یہ کہ فرمانبردار اور صالح اولاد بندوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت شمار ہوتی ہے جو ان کے لیے پُر سرور اور اطمینان کا باعث ہے۔ اس لیے مؤمنین ہمیشہ اس بات پر خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو بابرکت اور نیک اولاد جیسی نعمت سے نوازا ہے۔ جس کی تربیت و اصلاح میں اور اس کے ساتھ دنیاوی اور اخروی فوائد کے حصول میں وہ خوش بختی تصور کرتے ہیں ۔
Flag Counter