Maktaba Wahhabi

36 - 60
شرعی سزاؤں کو نافذ کرنے کا سب سے بڑا فائدہ امن کی تمام فروعات کا قیام ہے۔ جن میں سب سے اہم ’’فکری امن‘‘ ہے۔ کیونکہ عقل ان ضروریات میں سے ہے جن کی حفاظت کا اسلام ذمہ دار ہے۔ یہ ہر اس چیز سے عقل کی حفاظت کرتا ہے جو عقل میں خلل کا باعث ہے۔ کیونکہ عقل کو صراط مستقیم پر رکھنا شریعت اسلامیہ کے اہداف میں شامل ہے، اس کا سبب یہ ہے کہ یہ ان اصولوں میں سے ایک ہے جن پر اس دنیا میں انسانی زندگی قائم ہے۔ [1] (3)… نفع بخش علوم اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَيُؤْمِنُوا بِهِ فَتُخْبِتَ لَهُ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ اللَّهَ لَهَادِ الَّذِينَ آمَنُوا إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ﴾ (الحج: 54) ’’اور تاکہ وہ لوگ جنھیں علم دیاگیا ہے، جان لیں کہ بے شک وہی تیرے رب کی طرف سے حق ہے تو وہ اس پر ایمان لے آئیں ، پس ان کے دل اس کے لیے عاجز ہو جائیں اور بے شک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے یقینا سیدھے راستے کی طرف ہدایت دینے والا ہے۔‘‘ ’’فکری امن‘‘ کے اہم ترین اسباب میں سے ایک ایمانی علوم سے مزین ہونا ہے جو اصلاح اور ہدایت کے راستہ کی طرف راہنمائی کرتے ہیں ۔ یہ وہ راستہ ہے جو قرآن کریم نے متعین کیا ہے۔ یہ وہ حق مبین ہے جس پر باطل کہیں سے بھی راہ نہیں پا سکتا۔ یہ بہترین فکری منہج کا سرچشمہ، سیدھا راستہ اور اطاعت گزاری کا درس دیتا ہے۔ قرآن مجید نیکی کے کاموں ، برائی سے بچنے اور اللہ تعالیٰ کے تقرب کا ذریعہ ہے۔ یہ اس کی رحمت و معافی کی امید اور اس کے حساب و کتاب اور عذابوں سے بچنے کا ہے۔ قرآن مجید نے ایمانی علوم سیکھنے کی ترغیب اور ان کے مقام و مرتبہ، عظیم منافع و امن و سلامتی کو بیان فرمایا ہے۔
Flag Counter