Maktaba Wahhabi

فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات

مؤلف: الدکتور عبد الرحمن السدیس

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: سید توصیف الرحمن راشدی

پہلی بحث: ’’فکری امن‘‘کی تعریف ’’فکری امن‘‘ کا لفظ زبان پر آتے ہی انسان کا دماغ کسی بھی امت کی خاص فکر اور اس کے ثقافتی خدوخال کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ اس لحاظ سے ’’فکری امن‘‘ کی تعریف مندرجہ ذیل الفاظ میں کرنا ممکن ہے: ’’فکری امن‘‘ سے مراد یہ ہے کہ لوگ اپنے ملکوں اور معاشروں میں اپنی مختلف تہذیب و تمدن، ثقافت اور اپنی خاص فکر کے تحت امن و سکون سے زندگی گزار سکیں ۔ بعض لوگوں نے اسے ’’امن ثقافی‘‘ کا نام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’معاشرہ کے لیے امن ثقافی سے مراد ایسے راہنما اصول اور تصورات کا وجود ہے جو سلوک کے بہترین ضوابط مہیا کریں تاکہ لوگوں کے دلوں میں امن و سکون پیدا کر سکیں اور شدت کو ختم کریں ۔ [1] یہ ’’فکری امن‘‘ کا عام مفہوم ہے۔ مسلمانوں کے ہاں فکری امن کا مفہوم واضح ہے کہ مسلمان اپنے تمام امور میں چاہے وہ فکری ہوں یا ثقافتی۔ ان میں کتاب و سنت کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔ ان کے ہاں فکری امن کے لیے یہی دونوں مصدر ہیں ۔ اس لیے جب ہم امت اسلامیہ کے ہاں فکری امن کی تعریف کریں تو وہ مندرجہ ذیل ہوگی: مسلمان اپنے ملکوں میں اپنی ثقافت اور تہذیب و تمدن اور بنیادی فکری اصولوں کے تحت امن و سکون سے رہ سکیں جو انہوں نے کتاب و سنت سے اخذ کیے ہیں : ’’جب مسلمان اپنے ثقافت اور امتیازی فکر کے ساتھ اپنے ہاں بنیادی امن و سکون سے ہوں اور ان کی تہذیب و تمدن خارجی افکار اور غیروں کی تہذیب سے متاثر نہ ہو تو ان کو فکری امن حاصل ہوگا۔‘‘ [2] واللہ اعلم
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7موضوع کی اہمیت:
12فصل اوّل شریعت اسلامیہ کی جامع مانع تعریف
13پہلی بحث: شریعت کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
13(ا) لغوی تعریف:
14شرع کے معانی:
14(ب) اصطلاحی معانی:
17دوسری بحث: شریعت اسلامیہ کے امتیازات اور خصوصیات
19تیسری بحث: شریعت کے مصادر
20فصل دوم: فکری امن
21پہلی بحث: ’’فکری امن‘‘کی تعریف
22دوسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کی اہمیت
25تیسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کے ضوابط
27چوتھی بحث : ’’فکری امن‘‘ کے قیام کے لیے وسائل
30پانچویں بحث: ’’فکری امن‘‘ کے لیے رکاوٹیں اور مشکلات
32فصل سوم فکری امن کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33تیسری فصل: ’’فکری امن‘‘ کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33(1)… لوگوں کے دلوں میں صحیح عقیدہ راسخ کرنا
35(2)… شریعت کی تطبیق اور ضروریات خمسہ کا تحفظ
36(3)… نفع بخش علوم
38(4)… نیک ا عما ل
42(5)… اعتدال اور میانہ روی
43(6)… علماء اور حکمرانوں کی طرف رجوع
45(7)… دعوت اور احتساب
48(8)… صحیح تربیت
50(ب) مسجد:
51(ج) مدرسہ:
52(9)… مکتبات اور نشر و اشاعت
53(10)… ذرائع ابلاغ
55(11)… مکالماتی چینلز کا افتتاح
56(12)… تعزیرات اور حدود کا نفاذ
58اختتام سے پہلے، فکری امن کے قیام میں بلادِ حرمین کا کردار:
Flag Counter