Maktaba Wahhabi

14 - 60
شرع کے معانی: ’’انتہائی ظاہر‘‘ کے بھی ہیں ۔ یہ ابن اعرابی کا قول ہے۔ [1] اسی طرح کی بات [2] ازہری نے لکھی ہے۔ انہوں نے کہا: لفظ شریعت کے معانی واضح اور ظاہر کے ہیں ۔ [3] لغوی معانی کے متعلق حاصل کلام یہ ہے کہ لفظ شریعت پانی کے سرچشمہ پر بولا جاتا ہے، اور شریعت ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ پھر یہ لفظ سیدھے راستہ پر بولا گیا یعنی منہج، اور صراطِ مستقیم، یہ تمام الفاظ ابتداء کے معانی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : الشرعۃ یہ الشریعۃ ہے۔ اس سے مراد جس سے کسی چیز کے لیے ابتداء کی جائے اس سے کہا جاتا ہے۔ شرع فی کذا، یعنی اس نے اس کی ابتداء کی ہے۔ [4] جس کسی نے امر کی ابتداء کی ، اس کی وضاحت کی اور اسے ایک منہج اور راستہ کے طور پر اختیار کیا تو اس نے شریعت اختیار کی۔ [5] (ب) اصطلاحی معانی: لفظ الشریعۃ کی اصطلاحی تعریف میں علماء کے کئی اقوال موجود ہیں ۔ جبکہ سب کا مفہوم اور ہدف ایک ہی ہے۔
Flag Counter