Maktaba Wahhabi

15 - 60
ابن حزم رحمہ اللہ [1] فرماتے ہیں : ’’شریعت سے مراد وہ دینی امور ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی علیہ الصلٰوۃ والسلام کی زبانی مشروع قرار دیے ہیں ۔ یا آپ سے پہلے دیگر انبیاء کی زبانی بتائے ہیں ۔‘‘ [2] شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ [3]نے فرمایا: ’’اسی طرح یہ نام الشریعۃ الشرع اور الشرعۃ ہے۔ اس سے مراد ان تمام عقائد اور اعمال کا مجموعہ ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے مشروع قرار دیا ہے۔‘‘ [4] پھر فرمایا: ’’سنت بھی شریعت کی طرح ہی ہے۔ یعنی وہ اقوال و اعمال جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنت قرار دیا ہے۔ کبھی اس سے مراد وہ سب کچھ ہے جسے آپ نے عقائد میں سنت قرار دیا ہے اور کبھی وہ سب کچھ جسے آپ نے عمل میں سنت قرار دیا ہے۔ دونوں ہی شریعت ہیں ۔‘‘ [5] انہوں نے مزید فرمایا: ’’شریعت سے مراد کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور وہ عقائد، احوال، عبادات، اعمال، سیاسات اور احکام ہیں جن پر اس امت کے سلف
Flag Counter