Maktaba Wahhabi

68 - 91
بعد انہوں نے غسل کیا‘‘ غور کیجئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے روز غسل کا حکم دیا۔یہ غسل کئے بغیر جمعہ پڑھنے جاتے ہیں جو تے کا تسمہ ٹوٹ جاتا ہے تو اس کا سبب حکم کی نافرمانی قرار دیتے ہیں مگر ہم اسباب کی اس دنیا میں اس قدر الجھے ہیں کہ اصل حقیقت ہماری نگاہوں سے اوجھل ہو کر رہ گئی ہے۔بعض اللہ والوں کا تو کہنا ہے،جب مجھ سے اللہ تعالیٰ کی کوئی نافرمانی ہو تی ہے تو اس کے اثر سے میری بیوی،میرا گھوڑا بھی مجھ سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے الداء والدواء ملاحظہ فرمائیں۔ امام ابن قیم رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ ایک بڑے عبادت گزارنے ایک امرد کو دیکھا تو اس کے حسن وجمال میں سر دھننے لگا،رات کو سویا تو کیا دیکھتا ہے کہ کہنے والا مجھ سے کہہ رہا ہے ’’ لتجدن غبھا بعد اربعین سنۃ‘‘کہ اس کا انجام تمہیں چالیس سال بعد معلوم ہو گا۔ ( الداء والدواء ص۷۶) امام ابو عبداللہ بن الجلاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ کھڑا ایک خوبصورت عیسائی لڑکے کو دیکھ رہا تھا کہ امام عبد اللہ البلخی رحمہ اللہ میرے سامنے سے گزرے اور مجھے فرمایا کیسے کھڑے ہو؟ میں نے کہا آپ اس خوبصورت کو دیکھتے ہیں ایسا چہر ہ بھی جہنم کی آگ کا مستحق ہو گا؟ انہوں نے میرے کندھے پر ہاتھ مارتے ہوئے فرمایا’’لتجدن غبھا ولو بعد حین‘‘اس کا نتیجہ تم ضرور دیکھو گے اگر چہ کچھ مدت گزر جائے۔ابن الجلاء رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ چالیس سال بعد مجھے قرآن بھول گیا،میں سمجھتا ہوں کہ اس کا سبب وہی عیسائی لڑکے کی طرف دیکھنا تھا۔(ذم الھوی: ص۱۰۲) خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اور انہی کی سند سے علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ ابو الا دیان رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ میں اپنے استاد ابو بکر الذقاق رحمہ اللہ کے ساتھ جارہاتھا کہ ایک خوبصورت لڑکا پاس سے گزرا،میں اس کی طرف دیکھنے لگا،میری یہ حرکت میرے استاد نے دیکھی تو کہا اس کا انجام کسی نہ کسی وقت تم پالو گے بیس سال گزر گئے میرے دل میں اس کا کھٹکا رہا ایک رات میں اسی فکر میں سو یا صبح اٹھا تو قرآن پاک بھول چکا تھا۔ (تاریخ بغداد :ص۴۴۳ ج۵ ذم الھوی)
Flag Counter