Maktaba Wahhabi

176 - 492
سوائے اللہ تعالی کے کسی اور کا ڈر اور خوف نہ ہو تو وہ اللہ تعالی کے نزدیک ہدایت یافتہ ہے۔ ان تینوں باتوں میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اللہ تعالی نے مساجد کی تعمیر وآبادکاری کی فضیلت ذکر کی ہے۔ جبکہ ایک اور آیت میں اللہ تعالی نے مساجد کو ویران وبے آباد کرنے والے شخص کو سب سے بڑا ظالم قرار دیا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰہِ اَنْ یُّذْکَرَ فِیْھَا اسْمُہٗ وَ سَعٰی فِیْ خَرَابِھَا اُولٰٓئِکَ مَا کَانَ لَھُمْ اَنْ یَّدْخُلُوْھَآ اِلَّا خَآئِفِیْنَ لَھُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ وَّ لَھُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴾ ’’ اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہو سکتا ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اس کا نام ذکر کرنے سے روکے اور اسے بے آباد کرنے کے درپے ہو۔انھیں تو یہ چاہئے تھاکہ مسجدوں میں اللہ سے ڈرتے ڈرتے داخل ہوتے۔ایسے ہی لوگوں کیلئے دنیا میں رسوائی اور آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے۔‘‘[1] اِس آیت میں بھی اللہ رب العزت نے مساجد کی نسبت اپنی طرف کی ہے اور یہ عظیم نسبت اِس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اسلام میں مساجد کا مرتبہ بہت بلند ہے۔اور اُس شخص کو سب سے بڑا ظالم قرار دیا ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اُس کا ذکرکرنے سے منع کرتا اور نھیں ویران کرنے کی کوشش کرتا ہو۔اِس کے علاوہ ایسے شخص کو اللہ تعالی نے دنیا میں رسوائی اور آخرت میں عذابِ عظیم کی وعید بھی سنائی ہے۔لہذا ایسی کسی بھی کوشش سے مسلمان کو بچنا چاہئے اور جیسے بھی ممکن ہو مساجد کی تعمیر وترقی اور ان کی آباد کاری میں ہر مسلمان کو حصہ ڈالنا چاہئے۔ اسی طرح اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿فِیْ بُیُوتٍ اَذِنَ اللّٰہُ اَنْ تُرْفَعَ وَیُذْکَرَ فِیْہَا اسْمُہٗ یُسَبِّحُ لَہٗ فِیْہَا بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ ٭ رِجَالٌ لاَّ تُلْہِیہِمْ تِجَارَۃٌ وَّلاَ بَیْعٌ عَنْ ذِکْرِ اللّٰہِ وَاِِقَامِ الصَّلٰوۃِ وَاِِیْتَآئِ الزَّکٰوۃِ یَخَافُوْنَ یَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِیْہِ الْقُلُوْبُ وَالْاَبْصَارُ ٭ لِیَجْزِیَہُمُ اللّٰہُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَیَزِیْدَہُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ وَاللّٰہُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُ بِغَیْرِ حِسَابٍ ﴾ ’’ ان گھروں میں جن کے متعلق اللہ نے حکم دیا ہے کہ انھیں بلند کیا جائے اور ان میں اس کا نام ذکر کیا جائے ، ان میں وہ لوگ صبح وشام اللہ کی تسبیح کرتے ہیں جنھیں اللہ کے ذکر ، اقامت ِ صلاۃ اور ادائے زکاۃ سے نہ تجارت غافل کرتی ہے اور نہ خرید وفروخت۔وہ اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں دل اور آنکھیں الٹ جائیں گی۔تاکہ وہ جو عمل کرتے ہیں اللہ انھیں اس کا بہترین بدلہ دے اور اپنے فضل سے اور زیادہ بھی دے۔ اور اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق عطا کرتا ہے۔‘‘[2] ان آیات کریمہ میں اللہ تعالی نے آگاہ فرمایا ہے کہ اس نے اپنے گھروں(مساجد)کو بلند کرنے یعنی تعمیر کرنے کا
Flag Counter