Maktaba Wahhabi

464 - 492
آلاتِ موسیقی اور گانا بجانا… ایک بہت بڑی لعنت ! اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ حرمت ِ آلاتِ موسیقی وگانا بجانا 2۔ قرآن وحدیث میں حرمت ِ موسیقی کے دلائل 3۔ موسیقی کے بارے میں ائمۂ اربعہ کا موقف 4۔ موسیقی کے نقصانات 5۔ کیا موسیقی روح کی غذا ہے ! 6۔ موسیقی کے جواز کا فتوی دینے والے لوگوں کے بعض شبہات اور ان کا جواب 7۔’ دف ‘ کے استعمال کی شرعی حدود وقیود 8۔ موسیقی کے متعلق اہلِ ایمان کا موقف کیا ہونا چاہئے ؟ پہلا خطبہ محترم حضرات ! جیسے جیسے ہم عہدِ نبوت سے دور ہوتے جا رہے ہیں ویسے ویسے دین کی اجنبیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور لوگ دین اسلام سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں۔اس کا اہم سبب یہ ہے کہ لوگ دینی علم کی طرف متوجہ نہیں ہو رہے ، ان کی پوری توجہ دنیاوی علم اور اعلی سے اعلی ڈگریوں کے حصول پر مرکوز ہے۔ان کا مطمع ِ نظر زیادہ سے زیادہ دنیاوی آسائشوں کو حاصل کرنا اور اپنے اور اپنے بیوی بچوں کے مستقبل کو زیادہ سے زیادہ ’محفوظ ‘ بناناہے۔ان کی تمنا ہے کہ ’بنک بیلنس ‘ اتنا ہو جائے کہ آنے والی نسل کی ضرورتوں کیلئے پورا ہو جائے ! وہ اپنی اِن بڑی بڑی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے جو جد وجہد اور تگ ودو کر رہے ہیں اور جس طرح دن رات محنت کر رہے ہیں اس کی وجہ سے وہ دین سے مکمل طور پر یا کافی حد تک غافل ہو چکے ہیں۔جس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ وہ اور ان کے اہل وعیال دین کے بنیادی مسائل اور حلال وحرام کے بارے میں بالکل جاہل ہیں۔
Flag Counter