Maktaba Wahhabi

231 - 492
تکملہ ارکان ایمان [ ۲] اہم عناصر خطبہ: 1۔ ایمان بالرسل 2۔ ایمان بالیوم الآخر 3۔ ایمان بالقدر پہلا خطبہ برادران اسلام! گذشتہ دو خطباتِ جمعہ میں ہم ایمان کی اہمیت وفضیلت کے علاوہ ارکانِ ایمان میں سے تین ارکان(ایمان باللہ ، ایمان بالملائکۃ ، ایمان بالکتب)کو تفصیلا بیان کر چکے ہیں۔آج کے خطبۂ جمعہ میں ان شاء اللہ تعالیٰ اسی موضوع کو مکمل کریں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں سچا اور حقیقی ایمان نصیب فرمائے۔ چوتھا رکن رسولوں پر ایمان لانا 1۔رسولوں پر ایمان لانے سے مقصود یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغامات واحکامات پہنچانے کے لئے جن انبیاء ورسل علیہم السلام کو منتخب فرمایا ان کی تصدیق کی جائے۔اور ان کے متعلق پختہ اعتقاد رکھا جائے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف جو کچھ نازل فرمایا انھوں نے اسے مخلوق تک واضح طور پر پہنچا دیا، اس میں نہ تو انھوں نے کچھ تبدیلی کی اور نہ ہی کچھ چھپایا۔ اور انھوں نے اس امانت کو ادا کر دیا جو اللہ تعالی نے انھیں سونپی تھی۔انھوں نے امت کی خیر خواہی کی اور لوگوں پر حجت قائم کر دی۔ اور جس شخص نے ان کی فرمانبرداری کی وہ ہدایت یاب ہوا اور جس نے ان کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوا۔ اور اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل علیہم السلام میں سے جن کے نام ہمارے لئے ذکر کیے ہیں ان پر اور جن کے نام ذکر نہیں کیے ان سب پر ایمان لانا ہمارے لئے ضروری ہے۔ 2۔ حقیقت ِ نبوت کیا ہے ؟ خالق اور مخلوق کے درمیان خالق کی شریعت کو پہنچانے کا جو واسطہ ہے اسے نبوت کہا جاتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ اپنے
Flag Counter