Maktaba Wahhabi

280 - 492
جہنم سے آزادی کے اسباب اہم عناصرِ خطبہ: جہنم سے آزادی حاصل کرنے کے اہم اسباب: 1۔ توحید 2۔اخلاص 3۔ دعا 4۔ تقوی 5۔ روزہ رکھنا6۔ تکبیر اولی کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرنا7۔ فجر وعصر کی نمازوں کو ہمیشہ پڑھتے رہنا 8۔ ظہر سے پہلے او را س کے بعد چار رکعات ہمیشہ پڑھتے رہنا9۔ اللہ کے ڈر کی وجہ سے رونا 10۔ اللہ کے راستے میں اپنے قدموں کو غبار آلود کرنا 11۔ بیٹیوں کی پرورش اور تربیت کرنا 12۔ مسلمان بھائی کی عزت کادفاع کرنا 13۔ مسلمان کو آزاد کرانا 14۔ حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنا 15۔ صبح وشام کے اذکار میں سے ایک خاص ذکر کا پڑھنا پہلا خطبہ محترم حضرات ! ہر مسلمان اِس بات کی تمنا اور دعا کرتا ہے کہ اسے قیامت کے روز اللہ تعالی جہنم کے عذاب سے نجات دے کر جنت میں داخل کردے کیونکہ در اصل یہی وہ حقیقی کامیابی ہے جس سے ہر مسلمان ہمکنار ہونا چاہتا ہے۔اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّۃَ فَقَدْ فَازَ وَ مَا الْحَیٰوۃُ الدُّنْیَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ ﴾ ’’ پھر جس شخص کو جہنم سے دور اور جنت میں داخل کردیا جائے گا تو وہی شخص در حقیقت کامیاب ہو گا۔اور دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا سامان ہے۔‘‘[1] لیکن سوال یہ ہے کہ وہ کونسے اسباب ہیں کہ جنھیں اختیار کیا جائے تو اللہ تعالی ان کی وجہ سے مسلمان کو جہنم سے آزادی دے دیتا ہے ؟ آئیے آج کے خطبۂ جمعہ میں انہی اسباب کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں: 1۔ توحید جہنم سے آزادی حاصل کرنے اور جنت میں داخل ہونے کا سب سے بڑا سبب اللہ رب العزت کی توحید کو دل کی
Flag Counter