Maktaba Wahhabi

37 - 492
اسلام دین ِ رحمت ہے(۱) اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ اسلام دین ِ رحمت کیوں ہے ؟ 2۔ اللہ تعالی ارحم الراحمین ہے 3۔ رحمت ِ باری تعالی کا مستحق کون ہے ؟ 4۔ دین ِ اسلام میں رحمت ِ باری تعالی کی مختلف شکلیں پہلا خطبہ محترم حضرات ! ’ اسلام ‘ دین ِ برحق ہے اور اللہ تعالی کے نزدیک یہی دین ہی قابل قبول ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَامُ﴾ ’’ بے شک دین(برحق)اللہ تعالی کے نزدیک اسلام ہی ہے۔‘‘[1] اللہ تعالی کا پسندیدہ دین ’اسلام ‘ ہی ہے۔اس لئے جو شخص اسلام کے علاوہ کسی اور دین کا پیروکار ہوگا اس کا وہ دین اللہ تعالی کے ہاں قابل قبول نہیں ہو گا۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں:﴿ وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَ ھُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ ﴾ ’’ اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کو اختیار کرے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گا۔‘‘[2] لیکن نہایت افسوس کی بات ہے کہ کچھ عرصہ سے بعض لوگ شدّ ومدّ سے یہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ’اسلام ‘ وہ دین ہے جو انتہا پسندی ، تشدد اور دہشت گردی کی تعلیم دیتاہے اور اپنے پیروکاروں کو دہشت گرد بناتا ہے۔اسی لئے وہ مسلمانوں کو دہشت گرد تصور کرتے ہیں اور ان پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کرتے ہیں۔حالانکہ یہ محض ایک جھوٹ
Flag Counter