Maktaba Wahhabi

195 - 492
ایمان کے فضائل اور ارکان اہم عناصرِ خطبہ 1۔ ایمان کی اہمیت 2۔ ایمان کا مفہوم 3۔ ایمان کے ارکان 4۔ ایمان باللہ کے تقاضے پہلا خطبہ برادران اسلام ! آج کے خطبۂ جمعہ کا آغاز ہم قرآن مجید کی دو آیاتِ مبارکہ سے کرتے ہیں: پہلی آیت:اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَکَرٍ أَوْ أُنْثیٰ وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّہُ حَیَاۃً طَیِّبَۃً وَلَنَجْزِیَنَّہُمْ أَجْرَہُمْ بِأَحْسَنِ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ﴾ ’’ جو شخص نیک عمل کرے ، مرد ہو یا عورت ، بشرطیکہ ایمان والا ہو تو اسے ہم یقینا بہت ہی اچھی زندگی عطا کریں گے۔اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انھیں ضرور دیں گے۔‘‘[1] دوسری آیت:ارشادباری تعالی ہے: ﴿ اَلَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ طُوْبیٰ لَہُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ﴾ ’’ جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کئے ، ان کیلئے خوشحالی بھی ہے اور عمدہ ٹھکانا بھی۔ ‘‘[2] پہلی آیت ِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نیک عمل کرنے والے ہر مرد وعورت کو دنیا میں پاکیزہ زندگی عطا کرنے اور آخرت میں ان کے اعمال کا بہتر بدلہ دینے کا وعدہ فرمایا ہے ، لیکن اس شرط پر کہ عمل کرنے والا ‘ خواہ مرد ہو یا عورت ‘ ایمان والا ہو… اس سے معلوم ہوا کہ دنیا وآخرت کی کامرانی وکامیابی کیلئے ایمان بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ اسی طرح دوسری آیت ِ کریمہ میں بھی اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں اور عمل صالح کرنے والوں کو دنیا میں خوشحالی اور
Flag Counter