Maktaba Wahhabi

174 - 492
مسجد کے آداب اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ مسجد کی اہمیت اور قدرو منزلت 2۔ مسجد تعمیر کرنے کے فضائل 3۔ مسجد کو آباد کرنے کے فضائل 4۔ مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کی اہمیت 5۔ مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کے فضائل 6۔ مسجد میں تعلیمِ قرآن کا اہتمام کرنا 7۔ مسجد میں دروسِ قرآن وحدیث کا اہتمام کرنا 8۔ مسجد کے آداب پہلا خطبہ حضرات محترم ! اسلام میں مسجد کی بڑی اہمیت ہے۔ ٭ ’ مسجد ‘ اللہ تعالی کا وہ گھر ہے جس میں مسلمان دن اور رات میں کم از کم پانچ مرتبہ جمع ہوتے اور اسلام کا سب سے اہم فریضہ ادا کرکے اپنے دلوں کو سکون اور آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں۔ ٭ ’ مسجد ‘ وہ مقام ہے جہاں اللہ کے بندے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوتے اور اس کے سامنے عاجزی وانکساری کا اظہار کرتے ہیں۔ ٭ ’ مسجد ‘ وہ عبادت گاہ ہے جہاں مومنین تقرب الٰہی کے حصول کیلئے مختلف عبادات سرانجام دیتے ہیں۔ ٭ ’ مسجد ‘ وہ جگہ ہے جہاں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے اور متفاوت درجات ومراتب رکھنے والے لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر اللہ تعالی کے سامنے بندگی کا اظہار کرتے ہیں۔ایک ہی قبلہ کی طرف رخ کرکے سب
Flag Counter