Maktaba Wahhabi

295 - 492
امن وامان کی اہمیت اور اس کے اسباب اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ معاشرہ میں امن وامان کی اہمیت 2۔ مومن کا قتل بہت بڑا گناہ ہے 3۔ فساد بپا کرنے والے شخص کی سزا 4۔ امن وامان کیسے قائم ہو گا؟ پہلا خطبہ برادران اسلام ! امن وامان بہت بڑی نعمت ہے۔اگر معاشرہ پر امن ہو تو ٭ اس میں بسنے والے لوگ اطمینان بخش زندگی بسر کرتے ہیں۔ ٭چھوٹے بڑے ، مرد وعورتیں ، مالدار اور فقراء سب خوشحال رہتے ہیں۔ ٭ کسی کو کوئی خوف وہراس نہیں ہوتا اور معاشرے کا ہر فرد اپنی جان ، اپنے مال اور اپنے اہل وعیال کے بارے میں بے فکر ہو جاتا ہے اورہر شخص اپنے فرائض بخیر وخوبی سر انجام دیتا ہے۔ ٭ اِس کے بر عکس اگر معاشرے میں امن وامان نہ ہو ، ٭ نہ جانیں محفوظ ہوں اور نہ مال ودولت کو تحفظ حاصل ہو، ٭ جہاں عزتوں کو پامال کیا جاتا ہو اور جہاں دن دہاڑے یا رات کے اندھیرے میں اسلحہ کی نوک پر گھروں ، گذر گاہوں اور بازاروں میں ڈاکہ زنی کے واقعات عام ہوں ، ٭ جہاں ہر شخص اپنے اور اپنے اہل وعیال کی سلامتی کے بارے میں فکر مند رہتاہو تو وہاں جینا حرام ہو جاتا ہے۔ ڈر اور خوف کی وجہ سے رات کا سکون برباد ہو جاتا ہے۔ ’ بد امنی ‘ اس قدر خوفناک چیز ہے کہ اس کے نتیجے میں کچھ بھی محفوظ نہیں رہتا۔نہ جان محفوظ اور نہ مال ودولت محفوظ اور نہ عزت وناموس محفوظ۔جب سالہا سال کی محنت رائیگاں چلی جائے ، جب خون پسینے کی کمائی چندمنٹوں میں لٹ جائے ، جب عزت ‘جس کے تحفظ کیلئے انسان اپنی جان تک کو قربان کر نے پر تیار ہو جاتا ہے وہ(نعوذ باللہ)تار تار
Flag Counter