Maktaba Wahhabi

135 - 492
گناہوں کے خطرناک نتائج اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ اطاعت وفرمانبرداری یا عصیان ونافرمانی ؟ 2۔ افراد کیلئے گناہوں کے خطرناک نتائج 3۔ ملک وقوم کیلئے گناہوں کے خطرناک نتائج پہلا خطبہ محترم حضرات ! ہم سب کی خیر وبھلائی اس میں ہے کہ ہم اللہ تعالی کی فرمانبرداری کریں، اس کے احکامات پر عمل کریں اور اس نے جن چیزوں سے منع فرمایا ہے ان سے پرہیز کریں۔اسی طرح ہم اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی اطاعت کریں اور ان کی نافرمانی سے بھی اپنے آپ کوبچائیں۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت وفرمانبرداری میں ہی حقیقی کامرانی وکامیابی ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا ﴾ ’’ اورجو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتا رہے تو وہ یقینا بڑی کامیابی سے ہمکنار ہو گیا۔‘‘[1] جبکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی واضح گمراہی ہے۔جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیْنًا﴾ ’’ اور جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرتارہے تو وہ یقینی طور پر واضح گمراہی میں چلا گیا۔‘‘[2] ان دونوں آیات کریمہ سے معلوم ہوا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت وفرمانبرداری دنیا میں انسان کو کامیابیوں سے ہمکنا رکرتی ہے جبکہ عصیان ونافرمانی سے وہ گمراہ ہوتا ہے اور گمراہی کے بعد خسارہ ہی خسارہ اس کا مقدر بن جاتا ہے… یہ ان دونوں چیزوں کا نتیجہ ہے دنیا میں… اورآخرت میں اطاعت وفرمانبرداری اور
Flag Counter