Maktaba Wahhabi

137 - 492
عَزَّ وَجَلَّ فِیْ الْقُرْآنِ:﴿کَلَّا بَلْ رَانَ عَلیٰ قُلُوْبِہِمْ مَّا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ ﴾ ’’مومن جب گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نقطہ پڑ جاتا ہے۔پھر اگر وہ توبہ کرلیتا ہے اور اس گناہ کو چھوڑ کرمعافی مانگ لیتا ہے تو اس کا دل دھودیا جاتا ہے۔اور اگر وہ گناہ پر گناہ کرتا چلا جاتا ہے تو سیاہی بھی بڑھتی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کے دل پر چھاجاتی ہے۔یہی وہ(رَین)’’ زنگ ‘‘ ہے جس کا اﷲ تعالیٰ نے قرآن میں تذکرہ کیا ہے:﴿ کَلَّا بَلْ رَانَ عَلیٰ قُلُوْبِہِمْ مَّا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ ﴾[1] اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانیوں اور گناہوں کی وجہ سے دل پر تاریکی چھا جاتی ہے۔اور جب کوئی شخص بکثرت گناہوں کا ارتکاب کرتا ہو اور اللہ سے معافی بھی نہ مانگتا ہو تو اس کے دل پرچھائی ہوئی تاریکی اور سیاہی نہایت گہری ہو جاتی ہے اور بڑھتے بڑھتے اس کے چہرے پربھی نمایاں ہونے لگتی ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (إِنَّ لِلْحَسَنَۃِ ضِیَائً فِی الْوَجْہِ وَنُورًا فِی الْقَلْبِ ، وَسِعَۃً فِی الرِّزْقِ ، وَقُوَّۃً فِی الْبَدَنِ، وَمَحَبَّۃً فِی قُلُوبِ الْخَلْقِ ، وَإِنَّ لِلسَّیِّئَۃِ سَوَادًا فِی الْوَجْہِ ، وَظُلْمَۃً فِی الْقَلْبِ ، وَوَہْنًا فِی الْبَدَنِ ، وَنَقْصًا فِی الرِّزْقِ ، وَبُغْضًا فِی قُلُوبِ الْخَلْقِ) ’’ نیکی کی وجہ سے چہرے پر روشنی آ جاتی ہے ، دل منور ہو جاتا ہے ، رزق فراوانی سے ملتا ہے ، جسمانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے اور لوگوں کے دلوں میں اس کی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔اور برائی کی وجہ سے چہرے پر سیاہی آ جاتی ہے ، دل پر تاریکی چھا جاتی ہے ، جسم کمزور پڑ جاتا ہے ، رزق میں کمی آ جاتی ہے اور لوگوں کے دلوں میں اس سے نفرت پیدا ہو جاتی ہے۔‘‘ 2۔ گناہوں کی وجہ سے بندہ اللہ تعالی کے ہاں اپنی قدر گنوا بیٹھتا ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:(إِیَّاکَ وَالْمَعْصِیَۃَ فَإِنَّ بِالْمَعْصِیَۃِ حَلَّ سَخَطُ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ) ’’ تم نافرمانی سے بچو ، کیونکہ نافرمانی کی وجہ سے اللہ تعالی کی ناراضگی آجاتی ہے۔‘‘[2] جب کسی بندے سے اللہ تعالی ناراض ہوتا ہے تو اس کا اللہ کے ہاں کوئی مقام ومرتبہ نہیں رہتا بلکہ وہ اس کی نظروں میں گر جاتا ہے اور اس کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔اور جس کی اللہ تعالی کے ہاں کوئی عزت نہیں ہوتی اسے کسی اور کی طرف سے عزت نہیں مل سکتی۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ وَ مَنْ یُّھِنِ اللّٰہُ فَمَالَہٗ مِنْ مُّکْرِمٍ﴾
Flag Counter