Maktaba Wahhabi

80 - 139
اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو اگر تم مومن ہو۔ درحقیقت مومن تو وہ ہیں کہ جب اللہ کا ذکر آتا ہے تو ان کے دل دہل جاتے ہیں اور جب اس کی آیتیں ان پر تلاوت کی جاتی ہیں تو ان کے ایمان میں اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ اپنے رب پر ہی توکل کرتے ہیں۔ وہ جو کہ نماز کی پابندی کرتے ہیں اور ہم نے جو روزی انہیں عطا کی ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔ ان آیات میں مومنوں کے کچھ عظیم اوصاف ظاہر ہوئے جو یہ ہیں : ۱- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت۔ ۲- اللہ عز وجل کا خوف وخشیت اور اس کا ڈر۔ ۳- قرآن کریم کی سماعت کے وقت اس میں غور وتدبر کرنے کے سبب ان کے ایمان میں اضافہ۔ ۴- اسباب و وسائل اختیار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ پر توکل و اعتماد۔ ۵- نماز کے ظاہری و باطنی اعمال کے ساتھ فرض اور نفل نمازیں اداکرنا۔
Flag Counter