Maktaba Wahhabi

15 - 139
پہلا مبحث: ایمان کانور پہلا مطلب: ایمان کا مفہوم اولاً: ایمان کا لغوی و اصطلاحی مفہوم: ایمان کے لغوی معنیٰ: تصدیق کے ہیں ، برادران یوسف نے اپنے والد سے کہاتھا :﴿وَمَا أَنتَ بِمُؤْمِنٍ لَّنَا﴾ [1] یعنی آپ ہماری (باتوں کی) تصدیق کرنے والے نہیں ہیں ۔ ایمان کی حقیقت (اصطلاحی مفہوم): ایمان قول و عمل سے مرکب ہے، یعنی دل و زبان کااقرار ‘اور دل و زبان اور اعضاء و جوارح کا عمل، یہ چار چیزیں دین اسلام کی جامع ہیں :
Flag Counter