Maktaba Wahhabi

37 - 139
اور جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرتا ہے اللہ اس کے لئے سبیل پیدا فرمادیتا ہے۔ یعنی لوگوں پر آنے والی ہرپریشانی سے نجات کی سبیل پیدا کردیتا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَن يَتَّقِ اللّٰہَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا﴾ [1] اور جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے ہر معاملہ میں آسانی پیدا کردیتا ہے۔ چنانچہ متقی مومن کے مسائل اللہ تعالیٰ آسان فرماتاہے، اسے آسانی کی توفیق عطا کرتا ہے،پریشانی سے نجات دیتا ہے، دشواریوں کو سہل کرتا ہے، اسے اس کے ہر غم سے چھٹکارا اور ہر تنگی سے نجات کی سبیل عطا کرتا ہے ، اور اسے ایسے ذریعہ سے روزی عطا کرتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہیں ہوتا، ان تمام باتوں کے شواہد کتاب وسنت میں بکثرت موجود ہیں ۔ (۵) ایمان‘ دنیا و آخرت میں پاکیزہ زندگی عطا کرتا ہے: اللہ عز وجل
Flag Counter