Maktaba Wahhabi

20 - 139
چنانچہ جب ایمان و اسلام کا علیحدہ علیحدہ ذکر ہوگا تو دونوں کا معنیٰ ایک ہوگا، اور جب دونوں کا اکٹھا ذکر ہوگا تو دونوں کے معانی مختلف ہوں گے، بعینہ ’’فقیر اور مسکین‘‘ کی طرح ، کہ جب دونوں میں سے ایک کا تنہا ذکر ہوگا تو دوسرا بھی (اس میں) شامل ہوگا، اور جب دونوں اکٹھا ذکر کئے جائیں گے تو ہر ایک کا ایک خاص اور الگ مفہوم ہوگا۔[1] دوسرامطلب: حصول ایمان اور اس میں زیادتی کے اسباب و ذرائع ایمان بندے کا کمال ہے، اسی سے دنیا و آخرت میں اس کے درجات بلند ہوتے ہیں ، وہی ہر طرح کی دیر سویر بھلائی کے حصول کا سبب اور ذریعہ ہے، ایمان کا حصول ، اس میں تقویت اور اس کی تکمیل اس چیز کی معرفت ہی سے ہو سکتی ہے جس سے ایمان حاصل ہوتا ہے (یعنی جو ایمان کا مرجع و
Flag Counter