Maktaba Wahhabi

34 - 139
حضرات عظیم ترین فلاح و کامرانی سے ہمکنار ہوئے۔ (۳) کامل ایمان (سرے سے) جہنم میں داخل ہونے سے روکتا ہے: جب کہ کمزور (ناقص)ایمان جہنم میں ہمیشہ ہمیش کے لئے رہنے سے مانع ہوتا ہے، کیونکہ جو شخص ایمان لاکر تمام واجبات بجا لائے اور تمام حرام امور ترک کر دے وہ جہنم میں داخل نہیں ہو گا، اسی طرح جس شخص کے دل میں ذرا بھی ایمان ہوگا وہ جہنم میں ہمیشہ ہمیش نہیں رہے گا۔ (۴)اللہ تعالیٰ تمام ناپسندیدہ چیزوں سے مومنوں کا دفاع کرتا ہے : اور انہیں مصائب سے نجات عطا فرماتا ہے، اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا﴾ [1] اللہ تعالیٰ مومنوں کا دفاع کرتا ہے۔ یعنی ہر ناپسندیدہ چیز سے، جن وانس کے شیاطین کے شر سے اور دشمنوں سے ان کا دفاع کرتا ہے، نیز پریشانیوں کے نزول سے قبل ہی انہیں ان سے دور کردیتا ہے اور نزول کے بعد انہیں ختم کردیتا ہے یا ان
Flag Counter