Maktaba Wahhabi

21 - 139
مصدر ہے) کیوں کہ ایمان کے حصول اور اس میں تقویت اوراضافہ کے اسباب بکثرت ہیں ، جن میں سے چند حسب ذیل ہیں : پہلا سبب: کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں وارد اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ کی معرفت: ان کے معانی کو سمجھنے کی کوشش اور ان کے ذریعہ اللہ کی عبادت وبندگی :اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَلِلّٰہِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ فَادْعُوهُ بِهَا ۖ وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَائِهِ ۚ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾[1] اور اچھے اچھے نام اللہ ہی کے لئے ہیں لہٰذا اللہ کو انہی ناموں سے پکارو اور ایسے لوگوں سے تعلق بھی نہ رکھو جو اس کے ناموں میں (الحاد) کج روی کرتے ہیں ، ان لوگوں کو ان کے کئے کی سزا ضرور ملے گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : ’’إن للّٰہ تسعۃ وتسعین اسماً، مائۃ إلا واحداً، من
Flag Counter