Maktaba Wahhabi

23 - 139
قدر بندے کی اللہ کے اسماء و صفات کی معرفت میں اضافہ ہوگا اسی قدر اس کے ایمان میں زیادتی اور یقین میں پختگی اور استحکام پیدا ہوگا، لہٰذا بندۂ مومن کو چاہئے کہ اپنی طاقت و مقدور بھر اللہ کے اسماء و صفات کی معرفت حاصل کرے اس طور پر کہ ان کو نہ تو مخلوق کی صفات سے تشبیہ دے، نہ ان کے معنیٰ کی نفی کرے، نہ ان کی کیفیت بیان کرے اور نہ ہی ان میں تحریف و تبدیلی کرے۔[1] دوسرا سبب:عمومی طور پر قرآن کریم میں غور و تدبر کرنا: کیونکہ (اس میں) غور و تدبر کرنے والا اس کے علوم و معارف سے استفادہ کرتا ہے جس سے اس کے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے، اسی طرح جب وہ قرآن کریم کے نظم و استحکام میں غور کرتا ہے اور یہ کہ قرآن کریم کے بیانات باہم ایک دوسرے کی تصدیق اور موافقت کرتے ہیں ان میں باہم کوئی اختلاف و تعارض نہیں ہے، جب یہ ساری چیزیں سوچتا ہے تو اسے یقین ہو جاتا ہے کہ یہ (کتاب) منزل من جانب اللہ ہے ، یہ ایمان کی تقویت
Flag Counter