Maktaba Wahhabi

29 - 139
اضافہ کرنے والے تمام اسباب کو اختیار کرنا ضروری ہے، اسی طرح اضافہ اورتقویت سے مانع اور اس کے آڑے آنے والے امور کو دور کرنا بھی ضروری ہے‘ یعنی گناہ کے کاموں کو ترک کرنا، ماضی میں سر زد ہوئے گناہوں سے توبہ کرنا، حرام چیزوں سے تمام اعضاء و جوارح کی حفاظت کرنا، ایمانی علوم میں قادح اور انہیں کمزور کرنے والے شبہات کے فتنوں نیز ایمان کے ارادوں کو کمزور کر دینے والی خواہشات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا۔ بارہواں سبب: فرائض کے بعد نوافل کے ذریعہ اللہ عز وجل کا قرب حاصل کرنااور خواہشات نفس کے غلبہ کے وقت اللہ کے محبوب اورپسندیدہ امرکو تمام خواہشات پر ترجیح دینا۔ تیرہواں سبب: اللہ کے نزول کے وقت اللہ سے مناجات (سرگوشی)‘ اس کے کلام کی تلاوت، دل کی حضوری اور اس کے روبرو آداب عبادت بجالانے کی خاطر خلوت (تنہائی) اپنانا، اور پھر آخر میں توبہ و استغفار کرنا۔
Flag Counter