Maktaba Wahhabi

30 - 127
اور رافضہ [1] (کے مختلف فرقے) اپنی گمراہیوں کے حساب سے ، اور معتزلہ[2]کے مختلف فرقے، تو یہ سب کے سب دین میں تبدیلیاں کرنے والے اور بدعتی ہیں ، اور اسی طرح وہ ظالم لوگ بھی جو ظلم وناانصافی کرنے ، حق کو مٹانے اور اہل حق کو قتل کرنے اور رسوا کرنے میں حد سے بڑھ گئے ، اور ایسے گناہ گار جو کبائر کا علی الاعلان ارتکاب کرتے ہیں اور گناہوں کو معمولی سمجھتے ہیں، اسی طرح خواہش پرستی میں مبتلا، ٹیڑھ پن کے متلاشی، اور بدعتی یہ سب وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں یہ اندیشہ ہے کہ وہ اس آیت میں ذکر کردہ وعید کے زمرے میں شامل ہیں" ۔[3] اور اللہ تعالی کا یہ فرمان : " جس دن بعض چہرے سفید ہونگے اور بعض سیاہ"، اس کے متعلق ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : "اس سے مراد قیامت کا دن ہے جب اہل سنت کے چہرے سفید ہوں گے اور اہل بدعت کے چہرے سیاہ ہوں گے، یہ
Flag Counter