Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ الحمدللّٰہ والصلوۃة والسلام علی رسول اللّٰہ، وبعد زیرِ نظر رسالۂ نافعہ ہمارے شاگردِرشید شیخ حافظ عثمان صفدر حفظہ اللہ ورعاہ ووفقه لمزیدمافیه حبه ورضاہ کی انتہائی عمدہ اورنفیس کاوش ہے،جسےعلمی حلقوں اوربالخصوص عقیدہ ومنہج کا ذوقِ سلیم رکھنے والوں میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ تیسری اور چوتھی صدی ہجری کے عظیم عالم،جنہیں اپنےد ور میں اہل السنۃ والجماعۃ کے عقیدہ کی امامت کا شرف حاصل تھا،نے عقیدہ کے موضوع پر ایک انتہائی جامع،قیم اور نفیس کتاب بنام(شرح السنۃ) تالیف فرمائی،جو 172فقروں پر مشتمل ہے،ہر فقرہ کسی نہ کسی اہم اعتقادی مسئلہ کی توضیح وتشریح پیش کرتاہے،عصرِ حاضر کے ایک عظیم عالم دین فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن صالح العبیلان حفظہ اللہ نے ان میں سے بعض اہم نکات کا انتخاب کیا اور دلائل وبراہین کی روشنی میں ان کی بڑی عمدگی کے ساتھ شرح کردی،اسی شرح کو حافظ عثمان صفدر حفظہ اللہ نےاردوقالب میں ڈھال دیا،نہ صرف یہ کہ ترجمہ کو کافی سمجھا، بلکہ جابجا انتہائی نافع تعلیقات سے کتاب کے حسن وافادہ میں اضافہ کردیا۔فجزاھم اللّٰہ عنا وعن المسلمین خیرالجزاء. اصل کتاب (شرح السنۃ) کے مؤلف رحمہ اللہ جنہیں امام اہل السنة والجماعة فی عصرہ کے لقب سے نوازاگیا ہے، کانام ابومحمد حسن بن علی بن خلف البربہاری ہے،باعتبار مولد وموطن بغدادی تھے،ان کاعلمی دور قرنِ ثالث کے اواخر اور قرنِ رابع کے اوائل پر محیط ہے، سن 329ہجری میں بغداد ہی میں انتقال فرمایا،ان کی ساری عمر عقیدۂ اہل الحدیث کے دفاع اور علم برداری میں گزری،اہلِ بدعت کی ڈٹ کر تفنید وتردید فرمائی، ان کی دلی خواہش ہمیشہ یہی رہی کہ کتاب وسنت کے پیش کردہ عقیدۂ صافیہ کو اہلِ بدعت کے دسائس و شوائب سے پاک صاف کیاجائے اور ان کے شبہات کا ازالہ کیاجائے،چنانچہ اس دور میں موجود فرقِ منحرِفہ مثلاً: جہمیہ، معتزلہ، اشاعرہ، صوفیہ اور روافض سے زندگی بھر پنجہ آزمائی جاری رہی،ان کی عقیدۂ اہل الحدیث سے محبت اور اہلِ بدعت کے افکار ووساوس سے نفرت کے مظاہرکتاب کےمطالعہ کے دوران جابجا آپ کے سامنے آتے رہیں گے۔ امام ذہبی رحمہ اللہ نےاپنی کتاب (العبر)میں انہیں الفقیہ،القدوة،شیخ الحنابلة بالعراق کے القاب سے ملقب فرمایا ہے،جبکہ امام ابن الجوزی رحمه الله فرماتے ہیں:انہوں نے علم اور زہد دونوں چیزوں کو اپنے اندر جمع کرلیا،اور یہ اہلِ بدعت پر انتہائی شدید تھے۔حافظ ابن کثیررحمہ اللہ تعالیٰ نے انہیں عالم ،زاھد، واعظ اور الفقیہ الحنبلی کےالقاب سے نوازاہے،مزید فرمایاہے:یہ اہلِ بدعت اور اہلِ معاصی پر انتہائی شدیدتھے، ہرخاص وعام کےدل میں ان کی قدرومنزلت راسخ تھی۔ جہاں تک ان کی کتاب (شرح السنۃ) کا تعلق ہے ،تواس کی اہمیت اس کے موضوع سے عیاں ہوتی ہے،جو کہ عقیدۂ اہل السنۃ
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter