Maktaba Wahhabi

106 - 127
قال رحمه اللّٰه تعالى:" فانظر رحمك اللّٰه كل من سمعت كلامه من أهل زمانك خاصة، فلا تعجلن ولا تدخلن في شيء منه حتى تسأل وتنظر، هل تكلم به أصحاب رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم أو أحد من العلماء، فإن وجدت فيه أثراً عنهم فتمسك به ولا تجاوزه لشيء، ولا تغتر عليه شيئاً فتسقط في النار "۔ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "دیکھئے اللہ تعالی آپ پر رحم فرمائے کہ ہر ایک جس کی آپ بات سنیں خاص طور پر جو آپ کا ہم عصر ہو تو آپ جلدبازی نہ کریں اور کسی نظریہ کو اس وقت تک اختیار نہ کریں جب تک کہ آپ یہ دریافت نہ کرلیں اور خوب غور و فکر نہ کرلیں کہ آیا یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے یا کسی جید عالم دین نے کہی ہے؟، اگر اس کے متعلق ان میں سے کسی کا اثر مل جائے تو اسے تھام لیں اور اس سے تجاوز نہ کریں اور اس پر کسی اور بات کو ترجیح نہ دیں ورنہ اندیشہ ہے کہ کہیں جہنم کی دہکتی آگ میں نہ داخل ہوجائیں"۔ اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔ شرح ووضاحت مؤلف رحمہ اللہ کا یہ کلام ایک بہت ہی اہم اصول کے تحت مندرج ہوتا ہے جس اصول پر سلف صالحین کے نقش قدم پر رواں اہل سنت والحماعت کا پورا منہج قائم ہے اور کسی سلفی طالب علم کے یہ لائق نہیں کہ اس اصول سے لاعلم ہو، اور وہ اصول یہ ہے کہ امت کا اندرونی دشمن امت کے لئے اس کے بیرونی دشمن سے زیادہ خطرناک ہے، اور اس کی دلیل صحیح مسلم و سنن ابو داود کی وہ حدیث ہے جس کے راوی ثوبان رضی اللہ عنہ ہیں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ تعالی نے میرے لئے زمین کو سمیٹ دیا تو میں نے زمین کے مشرق اور مغرب دیکھے ، اور جتنی زمین سمیٹ کر مجھے دکھائی گئی اس سب پر میری امت کی حکومت ہوگی، اور میں نے اپنے رب سے یہ دعا کی کہ میری پوری امت کو قحط سالی کے ذریعہ ہلاک نہ کیا جائے ، اور نہ ہی ان کا کوئی بیرونی دشمن ان پر مسلط کیا جائے جو ان کی نسل کو ہی ختم کرڈالے، اور بیشک میرے رب نے فرمایا: "اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! بیشک میں جو فیصلہ کر لوں وہ لوٹایا نہیں جاسکتا ، میں نے تمہاری امت کے لئے یہ نعمت عطا کی ہے کہ میں انہیں کسی قحط سالی (یا عذاب ) کے ذریعہ ہلاک نہیں کروں گا، اور نہ ہی میں ان پر کوئی ایسا دشمن مسلط کروں گا جو ان کی نسل ختم کردے، چاہے یہ دشمن دنیا کے کونے کونے سے جمع ہو کر ہی حملہ آور کیوں نہ ہو جائیں ، یہاں تک کہ یہ امت ہی ایک دوسرے کو مارنا اور قید کرنا
Flag Counter