Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

مسلمان اور مومن رکھا ہے" [1]۔ جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں : 1۔ پہلی علامت یہ ہے کہ اپنی جماعت کے علاوہ کسی اور کی طرف سے حق بات آئے تو اسے رد کردے۔اور یہ بعینہ وہی مکروہ گناہ ہے جو یہود کے ہاں بھی پایا جاتا تھا، جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: [وَلَا تُؤْمِنُوْٓا اِلَّا لِمَنْ تَبِعَ دِيْنَكُمْ](آل عمران 73) ترجمہ: "وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اپنے مذہب والے کے سوا کسی کی بات کا اعتبار نہ کرو" ۔ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "دو معاملوں سے بہت بچ کر رہو" اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ"محض اپنی خواہش کے برخلاف ہونے پر حق کو رد کردینا، کیونکہ تمہارے دل کو پھیر کر یہ دراصل تمہیں ہی سزا دی جا رہی ہے"۔اور اسی بات کا مصداق اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے :[ وَنُقَلِّبُ اَفْــــِٕدَتَهُمْ وَاَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوْا بِهٖٓ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّنَذَرُهُمْ فِيْ طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُوْنَ] ترجمہ: " اور ہم ان کے دلوں کو اور ان کی آنکھوں کو ایسے ہی پھیر دیں گے جیسے وہ پہلی بار بھی اس (قرآن) پر ایمان نہیں لائے اور انہیں ان کی سرکشی میں ہی بھٹکتے چھوڑ دینگے"۔اور اللہ تعالی کا فرمان ہے: [يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اسْتَجِيْبُوْا لِلّٰهِ وَلِلرَّسُوْلِ اِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيْكُمْ ۚ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ يَحُوْلُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهٖ] ترجمہ: "اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو جبکہ رسول تمہیں ایسی چیز کی طرف بلائے جو تمہارے لیے زندگی بخش ہو۔ اور یہ جان لو کہ اللہ تعالی آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوجاتا ہے "۔ اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی عدم پیروی اور انکار پر یہ سزا مرتب ہوتی ہے کہ اللہ تعالی اس بندے کے دل اور حق کی پہچان کے درمیان حائل ہوجاتا ہے پھر بندہ نہ تو اس حق تک پہنچ پاتا ہے اور نہ ہی اس سے مستفید ہوسکتا ہے۔ 2۔دوسری علامت یہ ہے کہ دوسری جماعتوں کے افراد پر محض تعصب کی بنا پر جاہل اور بےدین ہونے کے فتوے لگائے ، اور یہ بھی یہود نصاری کی بری عادات میں سے ایک عادت تھی ، جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: [وَقَالَتِ الْيَهُوْدُ لَيْسَتِ النَّصٰرٰى عَلٰي شَيْءٍ ۠ وَّقَالَتِ النَّصٰرٰى لَيْسَتِ الْيَهُوْدُ عَلٰي شَيْءٍ ۙ وَّھُمْ يَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ ](البقرۃ 113) ترجمہ: " یہود یہ کہتے ہیں کہ عیسائیوں کے پاس کچھ نہیں اور عیسائی یہ کہتے ہیں کہ یہودیوں کے پاس کچھ نہیں۔ حالانکہ وہ (دونوں) کتاب پڑھتے ہیں" ۔یعنی وہ جانتے ہیں کہ شریعتِ تورات اور شریعت انجیل اپنے اپنے وقت میں واجب العمل شریعتیں رہیں ہیں ، لیکن اس کے باوجود یہود ونصاری ایک دوسرے سے بغض و عداوت کی بنا پر شریعت الہی کا کفر کرتے ہوئے باہم دست وگریبان رہے اور باطل کا مقابلہ باطل سے ہی کرتے رہے۔ اور اگر آپ یہ سمجھنا چاہیں کہ جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنا
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter