Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

127
عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج 1۔لوگوں کو ایسے خود ساختہ دانشوروں سے منسلک کر دینا جو سلف صالحین کے طریقہ پر گامزن علماء میں سے نہ ہوں ، جس کا انتہائی بدترین نتیجہ یہ برآمد ہوتا ہے کہ مسلمانوں اور قرآن وحدیث کو فہم سلف صالحین کی بنیاد پر سمجھنے کے درمیان یہ دانشور حائل ہوجاتے ہیں ، یہ لوگوں کو علماء سے یہ کہہ کر بے رغبت کرتے ہیں کہ یہ لوگ تو کتابوں میں ڈوبے ہوئے ہیں ، اپنے آپ میں بند ہیں ، انہیں نہ سیاست کا پتا ہے نہ حالات و واقعات کا، اور ان سب باتوں کا حتمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اس امت کے نوجوان عقیدہ توحید، حفاظتِ سنت وتعلیم حدیث کو پس پشت ڈال دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ تو بس سطحی قسم کی باتیں ہیں۔ 2۔سیاست کو شریعت پر غالب کرنا۔ لہذا آپ ملا حظہ کریں گے کہ ان کی دعوت کا بیشتر حصہ محض سیاست پر مبنی ہے ، اور اس معاملہ میں وہ ان سیکولر لوگوں کے مشابہ ہوجاتے ہیں جو بس دنیا کی ظاہری زندگی کے احوال سے واقف ہیں اور اخروی زندگانی سے غافل ہیں ، اور ان کا یہ معاملہ بالآخر ان کی دعوت الی اللہ کی مہم کو متأثر کرتا ہے ، اسی لئے آپ دیکھیں گے کہ یہ مسلمانوں کو پہنچنے والے مصائب اور تکالیف کا ذمہ دار محض دشمنان اسلام کو ہی ٹھہراتے ہیں ، جبکہ یہ طرز ِفکردرحقیقت منہج ِالہی اور تعلیمات نبوی سے کوسوں دور ہے اور اس انداز فکر کے بڑے نقصانات اور منفی اثرات ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں : ٭ امراض امت کی تشخیص اور طریقہ علاج میں قرآن و حدیث کی مخالفت ، وہ اس طرح کہ اللہ تعالی نے غزوہ احد اور حنین کی ہزیمت کا سب سے پہلا ذمہ دار مسلمانوں کو ہی قرار دیا تھا ، اگرچہ کفار نے مسلمانوں کے ساتھ جو کیا سو کیا، اللہ تعالی کا فرمان ہے: [وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللّٰهُ وَعْدَهٗٓ اِذْ تَحُسُّوْنَھُمْ بِاِذْنِہٖ ۚ حَتّٰى اِذَا فَشِلْتُمْ وَ تَنَازَعْتُمْ فِي الْاَمْرِ وَعَصَيْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَآ اَرٰىكُمْ مَّا تُحِبُّوْنَ ] (آل عمران 152)ترجمہ: "بلاشبہ اللہ نے جو تم سے وعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا جب کہ تم (جنگ احد میں) کافروں کو اللہ کے حکم سے خوب قتل کر رہے تھے تا آنکہ تم نے بزدلی دکھلائی اور (نبی کے) حکم میں جھگڑنے لگے۔ اور اپنی پسندیدہ چیز (مال غنیمت) نظر آ جانے کے بعد تم نے (اپنے سردار کے حکم کی) نا فرمانی کی " ۔ اور اللہ تعالی کا فرمان ہے:[ وَّيَوْمَ حُنَيْنٍ ۙ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْــــًٔـا وَّضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ](التوبہ 25)ترجمہ:" اور حنین کے دن (بھی تمہاری مدد کی تھی) جبکہ تمہیں اپنی کثرت پر ناز تھا مگر وہ کثرت تمہارے کسی کام نہ آئی اور زمین اپنی فراخی کے باوجود تم پر تنگ ہو گئی" ، اور اللہ تعالی کا فرمان ہے:[ اَوَلَمَّآ اَصَابَتْكُمْ مُّصِيْبَةٌ قَدْ اَصَبْتُمْ مِّثْلَيْھَا ۙ قُلْتُمْ اَنّٰى هٰذَا ۭ قُلْ ھُوَ مِنْ عِنْدِ اَنْفُسِكُمْ ] ( آل عمران 165)ترجمہ:" بھلا جب (احد کے دن) تم پر مصیبت آئی تو تم چلا اٹھے کہ ’’یہ کہاں سے آ گئی؟‘‘ حالانکہ اس سے دو گنا صدمہ تم کافروں کو
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter