Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب 1 بدعت : یہی وہ سب سے بڑا جرم ہے جس کی وجہ سے عقیدہ اور شریعت میں تبدیلی واقع ہوتی ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: [اَمْ لَهُمْ شُرَكٰۗؤُا شَرَعُوْا لَهُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا لَمْ يَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُ ] ترجمہ: "کیا ان لوگوں کے ایسے شریک ہیں جنہوں نے ان کے لئے دین کا ایسا طریقہ مقرر کیا ہو جس کا اللہ نے حکم نہیں دیا؟"، اسی لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنے اس خطبہ میں بدعت سے خبردار فرمایا ہے جسے صحابہ کرام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا الوداعی خطبہ کا قرار دیتے ہیں ، عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایسی بلیغ نصیحت فرمائی کہ ہمارے دل کانپ اٹھے اور آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے ، پھر ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یوں لگتا ہے جیسے کسی جدا ہونے والے کے الوداعی کلمات ہوں ، تو آپ ہمیں وصیت فرمادیجئے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کے تقوی ، (اپنے امیر کی بات) سننے اور اطاعت کا حکم دیتا ہوں ، چاہے (وہ امیر ) کوئی حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو، کیوں کہ تم میں سے جو میرے بعد زندہ رہے گاتو وہ عنقریب بہت سے اختلافات دیکھے گا"، اس اختلاف سے مراد یہی بدعات ہیں جو ایک بیماری اور ناسور کی طرح اس امت سے چمٹ گئی ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس بیماری کاعلاج بیان کرتے ہوئے مزید فرمایا: " تو تم پر میری اور میرے خلفاء راشدین کی سنت (کی اطاعت ) لازم ہے، تم اس کے ساتھ مضبوطی سے چمٹے رہو، اور اپنے دانتوں کے ساتھ مضبوطی سے اسے تھام لو، اور (دین میں ) نئے نئے امور سے بچو، کیونکہ (دین میں ) ہر نیا کام بدعت ہے ، اور ہر قسم کی بدعت گمراہی ہے" [1]۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر وبیشتر اپنے خطبات میں بدعت سے متنبہ فرماتے رہتے تھے ، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: "جس شخص نے اس دین میں کوئی ایسا کام ایجاد کیا جو اس میں پہلے سے نہیں تھا تو اس کا یہ عمل مردود ہے" [2]،لہذا اگر کسی شخص نے کوئی نیا عمل ایجاد کیا اور اسے دینِ اسلام کی طرف منسوب کیا جبکہ وہ عمل نہ تو دین میں موجود ہے نہ ہی اس عمل کی دین میں کوئی ایسی اصل یا بنیاد ملتی ہے جو اس عمل کی دلیل بن سکے تو وہ عمل سراپا گمراہی ہے ، اور دین اسلام اس عمل سے بری ہے، چاہے اس بدعت کا تعلق اعتقادی مسائل سے ہو جیسا کہ قبر پرستوں کی اور صفات باری تعالی میں باطل تاویل کرنے اور اسے مخلوق کے مشابہ قرار دینے والوں کی بدعات ہیں ، یا اس کا تعلق اعمال سے ہو جیسا کہ موجودہ زمانے میں یہ بدعات بکثرت نظر آتی ہیں ، یا اس کا تعلق اقوال سے ہو جیسا کہ وہ من گھڑت ذکر و اذکار اور ورد جس کی شریعت میں کوئی دلیل نہیں ہے۔
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter