Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

123
قال رحمه اللّٰه تعالى:" واعلم أن الخروج من الطريق على وجهين: أما أحدهما: فرجل قد زل عن الطريق وهو لا يريد إلا الخير، فلا يقتدى بزلته فإنه هالك. وآخر عاند الحق وخالف من كان قبله من المتقين، فهو ضال مضل شيطان مريد في هذه الأمة، حقيق على من يعرفه أن يحذر الناس منه ويبين للناس قصته؛ لئلا يقع في بدعته أحد فيهلك"۔ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "جان لیجئے اللہ تعالی آپ پر رحم فرمائے راہ راست سےبھٹکنے کی دو صورتیں ہیں ، ایک تو یہ کہ ایک شخص گو خیر کا طالب تھا لیکن وہ راہ راست سے بھٹک گیا ، ایسے شخص کی غلطی کی پیروی نہیں کی جائے گی، کیونکہ وہ بہرحال ہلاکت کا شکار ہے، دوسرا وہ شخص جو دانستہ حق سے تجاوز کرے اورگزشتہ نیکو کاروں کی مخالفت اختیار کرے ، تو ایسا شخص گمراہ ہے اور گمراہ کرنے و الا بد طینت شیطان ہے، اور جو شخص اس سے واقف ہو اسے چاہئے کہ وہ دیگر لوگوں کو اس سے متنبہ کرے اور اس کا پردہ فاش کرے ، تاکہ کوئی شخص انجانے میں اس کی بدعت میں پڑ کر ہلاک نہ ہو جائے"۔ اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے شرح و وضاحت: مؤلف رحمہ اللہ کے اس کلام میں جو پہلے شخص کا ذکر ہوا ہے جس کا ارادہ تو نیک تھا لیکن وہ اپنی غلطی سے راہ راست سے بھٹک گیا، تو یہاں پر ایک بات اچھی طرح ذہن نشین ہونی چاہئے کہ ایسے اہل علم جو اپنا انتساب سنت اور حدیث کی طرف کرتے ہوں تو ان سے وقوع پذیر غلطیوں کے پیش نظر ان پر مناسب حکم لگانے کی ذمہ داری کو اہل سنت کے محض کبار علماء ہی بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں، جو اصول شریعت، مقاصد اور قواعد سے اچھی طرح آگاہ ہوں، تو ان علماء کی جانب سے اس شخص کے متعلق جو حکم لگایا جائے گا وہ یقینا علم اور عدل پر مبنی ہوگا، اور یہی علماء ہیں جنہوں نے حق دین اور حقوق مؤمنین دونوں کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط: اور یہاں چند اہم اصول وضوابط کا تذکرہ نہایت ضروری ہے جن کی روشنی میں ایسے شخص سے جو اہل سنت کا مخالف ہو کسی قسم کا تعامل و برتاؤ کیا جائے گا:
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter