Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

117
اتباع اور تقلید میں فرق : امام شنقیطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:" چوتھی تنبیہ: یہ بات ذہن نشین رکھئے کہ اتباع اور تقلید میں فرق کرنا نہایت ضروری ہے، اور جہاں اتباع کا مقام ہو وہاں تقلید قطعا جائز نہیں، اس بات کی وضاحت یوں سمجھئے کہ ہر وہ حکم اور مسئلہ جس کی دلیل قرآن سے یا حدیث سے یا مسلمانوں کے اجماع سے ثابت ہو ،اس مسئلہ میں کسی کی تقلید کرنا جائز نہیں ، کیونکہ دلیل کے مقابلہ میں اجتہاد باطل ہے، اور تقلید صرف وہیں کی جا سکتی ہے جہاں اجتہاد کی گنجائش ہو، اور اس لئے بھی کہ فرامین قرآن و حدیث ، ائمہ مجتہدین کے لئے حاکم کی حیثیت رکھتے ہیں جن سے رو گردانی کسی کے لئے بھی جائز نہیں، اور قرآن یا حدیث یا اجماع کی مخالفت میں تقلید کی کوئی گنجائش نہیں ، کیونکہ حق سے جدا ہو جانے پر کوئی قابل پیروی نہیں رہتا،لہذا جن مسائل میں واضح دلیل موجود ہو ان میں اتباع ہی لازم ہے، اور واضح دلائل کی موجودگی میں اجتہاد اور تقلید کا کوئی جواز نہیں ، اور تقلید اور اتباع میں یہ فرق اہل علم کے ہاں معروف ہے، اور اس حوالہ سے اہل علم میں کوئی اختلاف نہیں ملتا"[1]۔اس کے بعد شیخ شنقیطی رحمہ اللہ نے وحی پر عمل پیرا ہونے کو اتباع کہنے اور تقلید نہ کہنے کے سبب کو بیان فرمایا کہ آیات قرآنی میں اس کو اتباع ہی کہا گیا ہے ، جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: [اِتَّبِعُوْا مَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٖٓ اَوْلِيَاءَ](الاعراف 3)ترجمہ:" (لوگو) جو کچھ تمہاری طرف تمہارے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اس کی اتباع کرو۔ اس کے علاوہ دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو" ، اور اللہ تعالی کا فرمان ہے:[وَاتَّبِعُوْٓا اَحْسَنَ مَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ](الزمر 55) ترجمہ: اور اس بہترین (کتاب) کی اتباع کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری جانب اتاری گئی ہے" اور اللہ تعالی کا فرمان ہے"[قُلْ اِنَّمَآ اَتَّبِعُ مَا يُوْحٰٓى اِلَيَّ مِنْ رَّبِّيْ](الاعراف (203) "ترجمہ:" میں تو صرف اس چیز کی اتباع کرتا ہوں جو میرے پروردگار کی طرف سے مجھ پر وحی کی جاتی ہے" ۔ ابن قیم رحمہ اللہ نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ دینی مسائل میں صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے اقوال پر عمل پیرا ہونا اتباع کے قبیل سے ہے تقلید نہیں ہے۔ تقلید کے ضوابط: 1۔ایک مقلد پر یہ لازم ہے کہ اگر وہ کسی کی تقلید کرے تو اس کے عالم ہونے کی حیثیت سے اس طرح تقلید کرے کہ اس عالم کے علم سے استفادہ کرے ( نہ کہ شخصیت پرستی میں مبتلا ہو) ، اور اگر اسے معلوم ہوجائے یا غالب گمان ہو کہ وہ عالم کسی مسئلہ میں غلطی کا شکار ہے تو (اس مسئلہ میں ) اس کی تقلید سے رک جائے ، کیونکہ ہر شخص سے بہرحال غلطی کا امکان رہتا ہے۔
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter