لیں گی اور اسے احساس تک نہ ہو گا پھر وہ بھی اعتزال اور ارجاء کے عقیدہ کا حامل ہو جائے گا، اور توفیق اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے"[1] ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : "اسی طرح گمراہ عقائد پر مشتمل کتابوں کو جلا نے یا تلف کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں ہے، امام مروزی رحمہ اللہ نے امام احمد رحمہ اللہ سے پوچھا: "اگر میں کوئی کتاب عاریتاً لوں اور پھر اس میں گمراہ باتیں پاؤں تو آپ کا کیا خیال ہے ، کیا مجھے اس کتاب کو پھاڑ دینا یا جلادینا چاہئے ؟، امام احمد نے فرمایا: "جی ہاں اسے جلادیجئے، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمررضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں ایک کتاب دیکھی جسے تورات سے منقول کر کے لکھا گیا تھا اور اس کی قرآن سے موافقت عمر رضی اللہ عنہ کو بہت پسند آئی تھی لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک یہ دیکھ کر غضب کی وجہ سے سرخ ہوگیا حتی کہ عمر رضی اللہ عنہ نے وہ کتاب جا کر ایک جلتے تندور میں ڈال دی"۔۔۔پھر آگے چل کر ابن قیم مزید فرماتے ہیں: "مقصود کلام یہ ہے کہ ایسی کتابیں جو جھوٹ اور بدعات کا پلندہ ہوں انہیں تلف کرنا واجب ہے، اور ان کتابوں کا تلف کرنا آلات موسیقی اور شراب کے جاموں کے تلف کرنے سے بھی اولیٰ ہے، کیونکہ ان کتابوں کا ضرر آلات موسیقی وغیرہ کے ضرر سے کہیں بڑھ کر ہے، اور ان کتابوں کے تلف کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں جیسا کہ شراب کے جاموں اور برتنوں کو توڑنے پر کوئی جرمانہ نہیں ہے" [2]۔ امام ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "حافظ سعید بن عمرو بردعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : میں ابو زرعہ رازی رحمه الله کے پاس موجود تھا کہ ایک شخص نے حارث محاسبی اور اس کی کتابوں کے بارے میں پوچھا ، تو ابو زرعہ رحمہ اللہ نے پوچھنے والے سے کہا:ان کتابوں سے بچ کر رہو، ان کتابوں میں محض بدعات اور گمراہی ہے"، کسی نے کہا : ان کتابوں میں بڑی نصیحت لکھی ہے، تو ابو زرعہ نے فرمایا: "جسے کتاب اللہ میں نصیحت نہ ملے اسے کسی کتاب میں نصیحت نہیں مل سکتی ، کیا تمہیں معلوم ہوا ہے کہ سفیان ، امام مالک اور امام اوزاعی نے ایسی کتابیں لکھی تھیں؟ ، افسوس لوگ بدعات کی طرف کتنی جلدی لپکتے ہیں"، امام ذہبی فرماتے ہیں:"حارث 243ھ میں فوت ہوا، اور اب حارث جیسا بھی کہاں ہے؟، کیا کیفیت ہوتی اگر امام ابو زرعہ ابو طالب کی کتاب "القوت" دیکھ لیتے؟ اور" قوت" جیسی کتابیں بھی کہاں ہیں؟ کیا ہوتا اگر ابو زرعہ رحمہ اللہ ابن جھظم کی "بھجة الاسرار" دیکھ لیتے ؟ السلمی کی" حقائق التفسیر" دیکھ لیتے ؟ ان کے تو ہوش اڑجاتے ، اور کیا کیفیت ہوتی اگر وہ غزالی کی کتابیں دیکھ لیتے اور ان کی کتاب "الاحیاء " میں موضوع احادیث کی کثرت دیکھ لیتے؟، ان کی کیا کیفیت ہوتی اگر وہ شیخ |