تیسری قسم: عبادات اور آداب اور یہ بھی سنت میں ہے کہ: ۳۳۹۔ ’’نماز میں رفع الیدین کرنا، نماز شروع کرتے وقت، اور رکوع میں جاتے ہوئے، اور رکوع سے سر اٹھائے ہوئے۔‘‘ (متفق علیہ)اس سے نیکیاں بڑھتی ہیں ۔ امام احمد بن حنبل نے یہ بات مسدد بن مسرہد کے نام ایک خط میں لکھی ہے۔ 1 1۔ طبقات الحنابلۃ: ۲؍ ۴۳۱۔ ’’جز رفع الیدین‘‘ میں ہے: ابن سیرین نے رفع الیدین کے متعلق فرمایا: ’’رفع الدین سے نماز مکمل ہوتی ہے۔‘‘ 1 1۔ ص: ۴۔ سعید بن جبیر فرماتے ہیں : ’’اس سے نماز کی زینت بنتی ہے۔‘‘ 1 1۔ ص: ۳۹۔ امام شافعی سے پوچھا گیا تو فرمایا: ’’یہ اللہ کے حکم کی تعظیم ہے، نماز کی زینت ہے اور سنت کی اتباع ہے۔‘‘ 1 1۔ رفع الیدین فی الصلاۃ ازداین قیم، ص: ۱۳۴۔ ۳۴۰۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر اشارہ کے بدلہ میں نیکی دی جاتی ہے۔‘‘ یہ حدیث مرفوع نہیں ، بلکہ عقبہ بن عامر الجہنی کا قول ہے کہ نماز انسان کے ہاتھ اور انگلی کے ہر اشارہ کے بدلہ میں نیکی ملتی ہے۔‘‘ 1 اور سنت میں یہ بھی ہے کہ: 1۔ مسائل صالح بن احمد: ۱۵۷۵۔ الطبراني في الکبری: ۱۷؍ ۲۹۷۔ اس کی سند حسن ہے۔ ۳۴۱۔ موزوں پر مسح کرنا، اگر بے وضو ہونے والے نے موزے کامل طہارت کی حالت میں پہنے ہوں ۔ پھر اگر مسافر ہے تو تین دن اور تین رات تک مسح کرے، اور اگر مقیم ہے تو ایک دن اور ایک رات۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی سنت مقرر فرمائی۔ آپ نے اور |