ہیثمی لکھتےہیں:" ورواه الطبراني في الكبير ورجاله رجال الصحيح"(مجمع الزوائد(4/18))"اسےطبرانی نےمعجم کبیرمیں روایت کی ہے اوراس کےرجال صحیح کے رجال ہیں " شیخ البانی نےبھی اسےصحیح قراردیاہے (دیکھیے:ارواء الغلیل(4/355)) 3 – امام نخعی فرماتے ہیں:" عمربن خطاب رضی اللہ عنہ حج میں قربانی نہیں کیا کرتے تھے " یہ روایت مرسل ہےجیساکہ امام ابن حزم نےمحلّی کے اندرذکر کیاہے (المحلی(2/375)) یہاں یہ ذکرکردینازیادہ مناسب ہےکہ سفرمیں قربانی کرنااللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کرام رضی اللہ عنھم سےصحیح سندوں کےساتھ ثابت ہے، جیساکہ پچھلےصفحات میں گزرا۔ ******** |
Book Name | قربانی کے احکام و مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبد العلیم عبد الحفیظ سلفی |
Publisher | شعبہ نشر و اشاعت امام ابن باز تعلیمی و رفاہی سوسائٹی مدنی چوک سٹلا گانڈے گریدیہ جھارکھنڈ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 67 |
Introduction |