Maktaba Wahhabi

30 - 67
" جنین کےلئے(جب وہ ماں کے پیٹ سے ذبح کےبعد مردہ نکلے)اس کی ماں کاذبح کرنا کافی ہے " اوراگربچہ زندہ نکلتاہےتواسے بالاتفاق ذبح کیاجائے گا (تفصیل کے لیے دیکھیے:مجموع فتاوی شیخ الاسلام ابن تیمیہ (26/307)فتح العلام شرح بلوغ المرام للامام صدیق حسن خاں القنوجی(ص1344)) قربانی کےشرائط قربانی کی صحت کےلئے مندرجہ ذیل شرطوں کاپایاجانا ضروری ہے: (1)– قربانی خالص نیت سےاللہ تبارک وتعالی کےلئےہو، اللہ تعالی ارشادفرماتاہے:﴿ لَن يَنَالَ اللّٰهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنكُمْ ﴾(الحج 37)(اللہ تعالی کوقربانیوں کےگوشت پہنچتےہیں نہ ان کے خون بلکہ اسےتمہارےدل کی پرہیزگاری پہنچتی ہے ) (2)– قربانی کاجانور "بهيـمةالأنعام" (مثلا:اونٹ، گائے،بھیڑ اوربکری)میں سے ہونی چاہئے۔ مفسرین لکھتےہیں کہ:" عرب کےنزدیک "بهيـمةالأنعام" کا استعمال اونٹ، گائے اوربکری کے لئے ہوتاہے"(دیکھیے:تفسیر القرطبی (11/44، 15/109))
Flag Counter