Maktaba Wahhabi

64 - 67
1 - عن علي رضی اللّٰه عنہما , قال:"ليس على المسافرجمعةو لاأضحية"(دیکھیے:ھدایۃ (4/345))" مسافرپرجمعہ اورقربانی نہیں ہے " حافظ ابن حجرفرماتےہیں:" میں نےاس روایت کوکہیں نہیں پایا "(دیکھیے:الدرایۃ (2/215)) امام زیلعی فرماتےہیں:" غريب "(دیکھیے:نصب الرایۃ (4/211)) 2 – ہدایہ کے اندرہےکہ ابوبکروعمررضی اللہ عنھما سفرمیں قربانی نہیں کیا کرتے تھے ((دیکھیے:ھدایۃ (4/345)) حافظ ابن حجراورامام زیلعی فرماتےہیں:" اس روایت کوہم نےنہیں پایا، صحیح بات یہ ہےکہ یہ دونوں حضرات مطلقًاقربانی نہیں کیاکرتے تھےکہ مبادا اسے واجب سمجھ لیاجائے"(دیکھیے:نصب الرایۃ (4/ 211)الدرایۃ (2/215)) امام شافعی فرماتےہیں:" وبلغنا أن أبا بكر وعمر رضي اللّٰه عنهما كانا لا يضحيان كراهية أن يُرَى أنها واجبة ""ہمیں یہ خبرپہنچی ہےکہ مبادا قربانی کوواجب سمجھ لیاجائے اس لئے ابوبکراورعمررضی اللہ عنھما قربانی نہیں کرتے تھے " (مختصر المزنی مع الام (8/283)) امام بیھقی نےابوشریحہ حذیفہ بن اسیدغفاری رضی اللہ عنہ سے روایت کیاہے: " أدركت أبابكروعمرأورأيت أبابكر وعمر رضي اللّٰه عنهما كانا لا يضحيان- في بعض حديثهم - كراهية أن يقتدى بهما "(سنن البیہقی الکبری (9/265)) " میں نےابوبکروعمرررضی اللہ عنہما کوپایا یادیکھا کہ وہ قربانی نہیں کیاکرتے تھے – بعض روایتوں میں ہے کہ - اس خوف سےکہ ان کی اقتدا (اسے واجب سمجھ کر)کی جا‏ئے " امام نووی نےاس روایت کی سندکوحسن قراردیاہے (المجموع(8/383))
Flag Counter