Maktaba Wahhabi

40 - 67
" عیدالأضحی اورتشریق کےدنوں میں عصرکےبعد قربانی کرنابلاکسی اختلاف کےجائزہے، اسی طرح راجح قول کے مطابق ایاّم تشریق کی راتوں میں بھی قربانی کرناجائزہے "(فتوی نمبر (9525)) قربانی کےایاّم قربانی کےایام یوم النحر(10 ذی الحجہ)کےعلاوہ ایام تشریق پرمحیط ہیں یعنی کل چاردن(10 سے13 ذی الحجہ)تک قربانی کرسکتے ہیں۔ ذبح کےشرائط 1 – ذبح کرنےوالا عاقل ممیّزہو، لہذاپاگل، نشےکی حالت میں اورایسابچہ جوحالت تمییزکونہ پہونچا ہوکا ذبح کیاہوا جائز نہیں ہے۔ 2 – ذبج کرنےوالامسلمان (مرد، عورت، عادل، فاسق،طاہر، غیرطاہر سب کو شامل ہے)یا کتابی (یہودونصاری میں سے)ہو۔ 3 – ذبح کی نیّت ہو۔ 4 – ذبح غیراللہ کےلیےنہ ہو، کیونکہ غیراللہ کےنام پرذبح کیاگیاجانور قطعًاحرام ہے۔ 5 – ذبح کےوقت غیراللہ کانام نہ لیاگیاہو، جیسے:باسم النبی یا باسم جبریل وغیرہ۔ 6 – ذبح اللہ کےنام سےکیاگیاہو یعنی بسم اللہ کہ کرکیاگیاہو۔ 7 – کسی دھاردارآلہ سےذبح کیاگیاہو(ہڈی، ناخن اوردانت سےذبح کرناجائزنہیں ہے،اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلمنےارشادفرمایا:"ماأنهرالدم وذكر اسم اللّٰه فكل ليس الظفروالسن‎،أماالظفرفمدى الحبشةوأماالسن فعظم "(بخاری:ذبائح /18(5503)مسلم:اضاحی/4(1968))
Flag Counter