Maktaba Wahhabi

57 - 67
قربانی سےمتعلق چندضعیف اورموضوع روایتیں کتاب کےاس حصہ میں ہم قربانی کےمتعلق واردبعض ضعیف اور موضوع روایتوں کاذکرکررہےہیں تاکہ قارئین کےعلم میں قربانی کےاحکام وغیرہ کےتعلق سےاضافہ ہوسکےاوروہ قربانی کےتعلق سے اپنےبعض اعمال *پر نظرثانی کرسکیں: احکام وفضائل: 1- عن عائشة رضي اللّٰه عنهاأن رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم قال:"ما عمل آدمي من عمل يوم النحر أحب إلي اللّٰه من إهراق الدم إنها لتأتي يوم القيامة بقرونها وأشعارها وأظلافها وأن الدم ليقع من اللّٰه بمكان قبل أن يقع من الأرض فطيبوا بها نفساً "(أخرجه الترمذي:الأضاحي /1(رقم 1493)وابن ماجة:الأضاحي /3(رقم 3126)و الحاكم (4/221-222)). " اللہ تعالی کےنزدیک قربانی کےدن خون بہانےسےزیادہ پسندیدہ عمل کوئی بھی نہیں ہے، قیامت کےدن (وہ جانور)اپنےسینگ،بال اورکھُروں کےساتھ آئےگا،اوراس کاخون زمین پرپڑنےسےپہلے اللہ کےیہاں مقبول ہوجاتاہے، پس خوش دلی سے قربانی کرو " اس روایت کوامام ذہبی،امام منذری، امام ابوحاتم اورعلامہ البانی نے ضعیف قراردیاہے (دیکھیے:السلسلۃ الضعیفۃ (2/14)رقم (526))
Flag Counter