Maktaba Wahhabi

41 - 67
" جودھاردارآلہ خون بہادےاوراسے بسم اللہ کرکےذبح کیا گیاہوتواسےکھاؤ، ہاں اگرناخن اوردانت سےذبح کیاگیا ہےتومت کھاؤ کیونکہ ناخن حبشیوں کی چھری ہے اوردانت ہڈی ہے " 8 – ذبح کرنے پراس کاخون بہاہو۔ 9 – ذبح کرنے والےکوذبح کرنےکاشرعی اختیارحاصل ہو، جن جانورں میں انسان کوشرعی اختیارحاصل نہیں وہ دوطرح کےہیں: پہلا:جوجانوراللہ کاحق ہو،جیسے:حرم کاشکاریا حالت احرام میں شکارکیا گیا دوسرا:جومخلوق کاحق ہو، جیسے:غصب کیاہوایا چوری کیاہواوغیرہ۔ ذبح کےآداب 1 – ذبح سےپہلےچھری کواچھی طرح سےتیزکرلیناچاہئےتاکہ جانورکوذبح کرنے میں کسی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑےاورجانورکوبھی آرام ملے، شداد ابن اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہےکہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "إن اللّٰه كتب الإحسان على كل شئي،فإذاقتلتم فأحسنوا القتلة, وإذاذبحتم فأحسنواالذبحة,وليحدأحدكم شفرته وليرح ذبيحته"(مسلم:الصید والذبائح /11(5/1955)) " اللہ تعالی نےہرچیزپراحسان کوواجب کررکھاہے، لہذاجب تم کسی کو قتل کروتواچھی طرح سے قتل کرواورذبح کروتواچھی طرح سےذبح کرو تم کو اپنی چاقو تیز کر لینی چاہئے اور ذبیحہ کوآرام پہونچاناچاہئے " 2– جس چاقو سے جانور کو ذبح کرنا ہو اسے اس کے سامنے تیز نہ کیاجائے، عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی ایک بکری کو پچھاڑنے کے بعد اپنی چھری تیزکرنےلگا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:" أتريد أن تميتها موتات ؟ هلا أحددت شفرتك قبل أن
Flag Counter