Maktaba Wahhabi

42 - 67
تضجعها ؟ "(المصنف(4/393)المستدرک(4/257)سنن البیہقی (9/280)شیخ البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے دیکھیے:السلسلۃ الصحیحۃ (1/32))" تم اس کو کئی موتیں دیناچاہتےہو، اپنی چھری کواسےلٹانےسےپہلےکیوں نہیں تیزکرلیا ؟ " 3 – جانورکوذبج کرنےکی جگہ پرآرام سےلےجایاجائے۔ 4 – جانورکو بائیں پہلو پر قبلہ رخ کرکے لٹاناچاہئے۔ 5 – اونٹ کے بائیں ٹخنے کوباندھ کراسےتیں پیروں پرکھڑاکرکےنحرکرنا سنّت ہے۔ 6 - اپنادایاں پاؤں جانورکےدائیں مونڈھےپررکھ کربائیں ہاتھ سےاس کامنہ پکڑلےاورپھردائیں ہاتھ سےذبح کرے۔ 7 – اپنےہاتھ سےذبح کرے۔ کیاعورت قربانی کاجانورذبح کرسکتی ہے ؟ عورت قربانی کاجانورذبح کرسکتی ہے، کیونکہ مسلمان یاکتابیہ عورت کاذبیحہ حلال ہے اس کی دلیل کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایت ہےکہ ان کی ایک لونڈی نے دھاردار پتھرسے ایک بکری ذبح کیا،اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کےبارےمیں پوچھاگیاتوآپ نے اسےکھانےکاحکم دیا(دیکھیے:بخاری:ذبائح /18(5502،5504،5505)اور موطا:ذبائح /2رقم (4))۔ مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں:"لابأس بذبيحةالصبي والمرأة من المسلمين وأهل الكتاب"(السنن الکبری للبیہقی (9/475))"مسلمان اوراہل کتاب میں سےبچہ اورعورت کےذبیحہ میں کوئی حرج نہیں ہے "
Flag Counter