Maktaba Wahhabi

20 - 67
" اللہ کےلئے زیادہ سے زیادہ سجدہ کیاکرو کیوں کہ جب تم اللہ کےلئے ایک سجدہ کرتےہوتواس کےذریعہ اللہ تمہارا درجہ بلندفرماتاہےاوراس کےبدلےتمہارا کوئی گناہ معاف فرمادیتاہے "۔ اورابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےمروی ہےکہ اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:"أقرب مايكون العبدمن ربه وهوساجدفأكثروالدعاء" (مسلم:الصلاة/43 رقم (482)) "بندہ سجدےمیں اپنے رب سےسب سے زیادہ قریب ہوتاہے، اس لئے سجدہ میں خوب دعائیں کیاکرو " 2 –(روزہ ) ہنیدہ بن خالد اپنی بیوی سےاوروہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض بیویوں سے روایت کرتی ہیں کہ:" رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ذی الحجہ کے نودن، عاشورہ کےدن اورہرمہینےسے تین دن روزہ رکھاکرتے تھے"(ابو داؤد:الصوم /61(2437)نسائي:الصيام /70 رقم (2374)شیخ البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے، دیکھیے:صحيح سنن النسائي(2273)وصحيح سنن ابي داؤد(2106) 3 –(تکبیر وتہلیل) جیساکہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت میں گزراکہ اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم نےان ایام میں زیادہ سےزیادہ تکبیر وتہلیل کاحکم دیاہے۔ امام بخاری رحمہ الله فرماتے ہیں کہ:" عبداللہ بن عمر اور ابوہریرہ رضی الله عنهم عشرہ ذی الحجہ میں بازارکی طرف نکلتےاورتکبیرکہاکرتے جن کی اقتداء کرتےہوئےدوسرےلوگ بھی تکبیرپکارتے"(بخاري:تعليقا-(3/136))اسی طرح عمر رضی اللہ عنہ مِنی میں اپنےخیمےمیں تکبیرپکارتےجسےسن کرمسجداوربازاروالے لوگ بھی تکبیر پکارتے جس سےمنی تکبیرکی آواز سے گونج اٹھتی "(بخاري:تعليقا-(3/140)) تکبیرکےالفاظ 1 - اللّٰه أكبر , اللّٰه أكبر , اللّٰه أكبر كبيرا .
Flag Counter